بابر اعظم نے ویرات کوہلی کے ڈرائیو کو خود سے بہتر قرار دے دیا

اسپورٹس رپورٹر  منگل 17 دسمبر 2019
کوہلی اور ولیمسن کیساتھ نام لئے جانے پر خوشی ہوتی ہے، بیٹسمین۔فوٹو:  اے ایف پی

کوہلی اور ولیمسن کیساتھ نام لئے جانے پر خوشی ہوتی ہے، بیٹسمین۔فوٹو: اے ایف پی

کراچی:  پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے ویرات کوہلی کے ڈرائیو کو خود سے بہتر قرار دیدیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سیشن کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ میں آسٹریلیا میں اچھی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوا، پاکستان میں بھی فارم برقرار رہی،کراچی میں بھی مداحوں کو مایوس نہیں کروں گا۔ انھوں نے کہا کہ میں خود پر یقین رکھتے ہوئے محنت کرتا ہوں،یہی میری کامیابی کا راز ہے۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ کوہلی اور ولیمسن کیساتھ نام لئے جانے پر خوشی ہوتی ہے،بھارتی کپتان کا ڈرائیو مجھ سے بہتر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔