کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کیلئے’’کشمیر انتفادہ‘‘ ویڈیو گیم متعارف

جدوجہد آزادی میں عورتوں کے مردوں کے شانہ بشانہ کردار کو ویڈیو گیم میں واضح کیا گیا ہے


Khusosi Report January 22, 2020
جدوجہد آزادی میں عورتوں کے مردوں کے شانہ بشانہ کردار کو ویڈیو گیم میں واضح کیا گیا ہے ۔ (اسکرین گریب)

مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کیلئے''کشمیر انتفادہ'' ویڈیو گیم متعارف کرادیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور کشمیر میں کرفیو کے بعد وہاں کے حالات کا ڈیجیٹل میڈیا پر پرچار کرنے کے لیے ''کشمیر انتفادہ'' وڈیو گیم متعارف کرادیا گیا ہے اور یہ ویڈیو گیم ڈیجیٹل انٹیلی جنس نامی کمپنی کے بینر تلے لانچ کیا گیا ہے جس کے روح رواں ڈاکٹر عمیر ہارون ہیں۔

'' کشمیر انتفادہ'' ویڈیو گیم کا مقصد کشمیر میں ہونے والے مظالم، آزادی کی جدوجہد کرنے والی تنظیم کی کاوشیں اور ہندوستان میں بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنا ہے، کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے تشدد کے مختلف طریقوں کو دنیا کے سامنے لانا اور کشمیر کی جدوجہد آزادی میں عورتوں کا مردوں کے شانہ بشانہ کردار کو ویڈیو گیم میں واضح کیا گیا ہے۔

اس عزم کو بھی نمایاں کیا گیا ہے کہ ہندوستان چاہے بھارتی دستور کے آرٹیکل 370 کو ختم کردے یا کشمیریوں کو مہینوں تک کرفیو کی حالت میں رکھے اسطرح کے اقدامات سے کشمیر کی جدوجہد آزادی کا خاتمہ نہیں کرسکتا، گیم کا پروموشنل گانا بھی جاری کیا گیا ہے جو '' یوٹیوب '' پر اس ویب ایڈریس www.kashmirintifada.com پر موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں