- قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک
- نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے
- عماد اور عامر پاکستان کیلئے کھیلنا نہیں چاہتے تھے، ڈائریکٹر قومی کرکٹ ٹیم
- ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے پرجوش ہے، محمد حفیظ
- انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کی دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف
- الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو جاری کرے گا
- لاہور؛ سرغنہ سمیت اسد ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار
- پاکستان رہنے کیلیے دنیا کے سستے ترین ممالک میں سرفہرست
- قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان
- بیوی نے غیر ازدواجی تعلقات پر شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا
- دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی
- اہلیہ سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے امام الحق کو پریشان کردیا
- ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کا جشن منانے پر 7 کشمیری طلبا گرفتار
- شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے
- ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان
- پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہفتے کو ہوں گے، عمران خان حصہ نہیں لیں گے
- گوگل دسمبر سے غیر فعال اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کر دے گا
- سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے اپنی جائیدادیں واپس مانگ لیں
- افغان شہری کا خودکش حملہ، پاکستان کا حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ
- عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی
ایشیا کپ کی پاکستان سے دبئی منتقلی؛ گنگولی کے بیان پر پی سی بی سیخ پا

رواں سال شیڈول ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو کرنی ہے فوٹو: فائل
لاہور: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کی جانب سے ایشیا کپ کی پاکستان سے دبئی منتقلی کے بیان پر پی سی بی حکام سیخ پا ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی نے واضح کیا ہے کہ ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے سربراہ احسان مانی نے کہا کہ ایشیا کپ ایسوسی ایٹ ممبرز کے فائدے کے لیے کرایا جاتا ہے، اس بارے میں حتمی فیصلہ کرتے وقت سب چیزوں کو ذہن میں رکھیں گے۔ ہمارے پاس کچھ آپشنز موجود ہیں۔ ابھی ستمبر بہت دور ہے، کورونا وائرس کا معاملہ کنٹرول سے باہر ہوتا ہے تو پھر یقینی طورپر ہمیں دوسرے آپشنز کے لیے بھی تیار رہنا ہوگا۔ یہ دوسرا اہم ایشو ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو کرنی ہے ، ستمبر میں شیڈول اس ایونٹ کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کرچکی ہے۔ سارو گنگولی نے اپنا فیصلہ سناتےہوئے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم دبئی میں پاکستان کے ساتھ ایشیا کپ کے میچز کھیلے گی۔ 2018 میں ایشیا کپ کا میزبان بھارت تھا اور یہ ایونٹ دبئی اور ابوظہبی کے میدانوں پر کھیلا گیاتھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔