وزیر جنگلی حیات پنجاب اسد کھوکھر صوبائی کابینہ سے فارغ

ویب ڈیسک  اتوار 19 جولائی 2020
اسد کھوکھر کے پاس جنگلی حیات کی وزار ت تھی ، فوٹو: فائل

اسد کھوکھر کے پاس جنگلی حیات کی وزار ت تھی ، فوٹو: فائل

 لاہور: وزیر جنگلی حیات اسد کھوکھر کو پنجاب کابینہ سے فارغ کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد کھوکھر سے وزارت جنگلی حیات کا قلمدان واپس لے کر انہیں پنجاب کابینہ سے فارغ کردیا گیا ہے تاہم اس کی وجوہات اب تک منظر عام پر نہیں آئی۔

دوسری جانب اسد کھوکھر نے کہا ہے کہ انہیں وزارت سے ہٹایا نہیں گیا بلکہ خود استعفیٰ دیا ہے۔ وزارت کی مصروفیات میں حلقےکووقت نہیں دےپارہاتھا

اسد کھوکھر 2018 میں لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی چھوڑی گئی صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 168 سے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوئے تھے۔ اسد کھوکھر کو وزیر بنانے پر شدید مخالفت سامنے آئی تھی ، جس کی وجہ سے کئی ماہ تک اسد کھوکھر کو وزیر بننے کے باوجود محکمہ نہیں ملا تھا، چند ماہ پہلے ہی انہیں جنگلی حیات کا محکمہ ملا تھا،اب اسد کھوکھر کو وزارت کے منصب سے ہٹادیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔