- نظام انصاف ٹھیک ہونے تک کچھ ٹھیک نہیں ہوگا:فیصل واوڈا
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی
- خیبر پختونخوا: صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار
- فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی
- چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
- وزیراعظم کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ
- پتوکی کے دو بے گناہ نوجوان بھارت سے رہا ہوکر پاکستان پہنچ گئے
- بی آر ٹی کا مالی بحران سنگین، حکومت کا کلومیٹر کے حساب سے کرایہ بڑھانے کا فیصلہ
- محموداچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
- چینی صدر اور امریکی وزیرخارجہ کی شکوے شکایتوں سے بھری ملاقات
- لاہور؛ 10 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق، گھر کا مالک گرفتار
- اغوا برائے تاوان کی واردات کا ڈراپ سین؛ مغوی نے دوستوں کے ساتھ ملکر رقم کا مطالبہ کیا
- فیس بک کے بانی کو 50 کھرب روپے کا نقصان ہوگیا
- عازمین حج کیلئے خوشخبری، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ ٹومکہ میں شامل
- اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری میں تیزی، انڈیکس 72 ہزار 742 پوائنٹس پر بند
- بلدیہ پلازہ میں بیٹھے وکلا کمرے کا ماہانہ کرایہ 55 روپے دیتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
- ایک ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
- چینائی میں پاکستانی 19 سالہ عائشہ کو بھارتی شخص کا دل لگادیا گیا
ہمارے جوان چینی فوج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے ہیں، بھارت کی گیدڑ بھبکی
نیو دہلی: چینی فوج کے ہاتھوں 20 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھی بھارت سرکار باز نہ آئی بلکہ الٹا بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی ماری ہے کہ ہمارے جوان سرحد پر چینی فوج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے ہیں۔
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بڑھکیں مارنے میں کسی سے کم نہیں اور آئے دن اپنے بیانات سے جارحانہ عزائم کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ اس بار چین کے ساتھ جاری حالیہ کشیدہ صورتحال پر راجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مفاد میں چاہے کتنے ہی سخت اقدامات کرنا پڑیں بھارت پیچھے نہیں ہٹے گا، ملک کی 130 کروڑ عوام کو بتانا چاہتاہوں کہ بھارت کو کبھی جھکنے نہیں دیں گے، نہ تو ہم کسی کے آگے جھکیں گے اور نہ ہی ہمارا ارادہ کسی اور کو جھکانے کا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : لداخ؛ چین سے جھڑپ میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 20 ہوگئی
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے کہا کہ چین کے ساتھ سرحد پر جاری صورتحال کا ہمیں سامنا کرنا پڑے گا تاہم افواج تیار ہے اور فوجیوں کے حوصلے بھی بلند ہیں، ہمارے جوان چینی فوج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے ہیں، جنگ شروع کرنا ہمارے ہاتھ میں ہے تاہم یہ کہاں ختم ہوگی یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال جون میں لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین اور بھارت کے مابین ہونے والی چھڑپ میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ اس سے قبل چینی فوج کے ساتھ جھڑپ کے دوران کرنل سمیت 3 بھارتی فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق بھی کی گئی تھی۔
دوسری جانب بھارتی 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر سامنے آنے سے قبل برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فوج کے ذرائع کے مطابق بھارت کے 34 سے زائد فوجی لاپتا ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔