پاکستانی ایئر ہوسٹس نے مسافر کی گمشدہ بڑی رقم واپس کرکے مثال قائم کردی

اسٹاف رپورٹر  منگل 13 اکتوبر 2020
چیئرمین پی آئی اے نے ایئر ہوسٹس کو خصوصی فون کرکے فرض شناسی پر شاباش دی(فوٹو، فائل)

چیئرمین پی آئی اے نے ایئر ہوسٹس کو خصوصی فون کرکے فرض شناسی پر شاباش دی(فوٹو، فائل)

 کراچی: پی آئی اے کی فضائی میزبان نے مسافر کو لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی واپس کرتے ہوئے فرض شناسی اور ایمانداری کی مثال قائم کردی۔

ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 214 کے ذریعے دبئی سے کراچی آنے والامسافر جہاز سے اترتے وقت اپنے 21 ہزار 3 سو 85 اماراتی درہم اپنی نشست پر بھول گیا تھا۔

جہاز خالی ہونے پر ائیر ہوسٹس بشریٰ سلیم کو مسافر کی رقم اس کی  نشست پر پڑی ملی۔ائرہوسٹس بشریٰ سلیم نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام رقم ویجلینس سیکیورٹی عملے کے حوالے کردی۔

پی آئی اے انتظامیہ نے مسافر سے رابطہ کرکے گمشدہ رقم واپس لوٹادی۔ایمانداری کا مظاہرہ کرنے والی ایئرہوسٹس کو سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے فون کیا آور ایمانداری پر شاباش دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔