سب سے پہلے سندھ کی گیس پوری کی جائے وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کو خط

سندھ ملک کا سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے اس کے باوجود صنعتکاروں کے ساتھ گھریلو صارفین بھی پریشان ہیں


Staff Reporter December 28, 2020
سندھ ملک کا سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے اس کے باوجود صنعتکاروں کے ساتھ گھریلو صارفین بھی پریشان ہیں (فوٹو: فائل)

MULTAN: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے سندھ سے پیدا ہونے والی گیس سے صوبے کی ضروریات پوری کی جائیں، سندھ کو گیس سے محروم کرنا آئین کے 158 آرٹیکل کی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم کو ارسال کردہ خط میں سندھ میں گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ اور بحران کے حوالے سے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک بھر میں گیس کی پیداوار کے حوالے سے سندھ کا سب سے بڑا حصہ ہے، سندھ میں گیس کی قلت کے باعث نہ صرف گھریلو بلکہ تجارتی صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے، اس سے صوبے کی معیشت ، صنعتیں اور گھر بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کو گیس کی بندش آئین کے آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی ہے، آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت سندھ کے لوگوں کو سندھ میں 3000 ایم ایم سی ایف ڈی سے زائد پیدا ہونے والی گیس ترجیحی بنیادوں پر دینی چاہیے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم پاکستان کی اس اہم مسئلے کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ وہ اس مسئلے کے تدارک کے لیے متعلقہ وزارت کو ہدایت جاری کریں کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ صوبہ سندھ کو اس کی ضروریات کے مطابق اور آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت گیس فراہم کی جائے، سندھ ملک کا سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے اس کے باوجود صنعت کاروں کے ساتھ گھریلو صارفین گیس کے لیے بہت پریشان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں