ٹیم کی ناقص کارکردگی پر جاوید میانداد کی خاموشی عاقب کو بھی کھٹکنے لگی

نیوزی لینڈ میں شکست پربھی میانداد کوبولنا چاہیے تھا کیونکہ اس سے نیچے تو اب افغانستان کی ٹیم ہی نظر آتی ہے،سابق کرکٹر


Sports Reporter January 08, 2021
نیوزی لینڈ میں شکست پربھی میانداد کوبولنا چاہیے تھا کیونکہ اس سے نیچے تو اب افغانستان کی ٹیم ہی نظر آتی ہے،سابق کرکٹر۔ فوٹو: فائل

قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر جاوید میانداد کی خاموشی عاقب جاوید کو بھی کھٹکنے لگی۔

ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر سے سوال کیا گیا کہ11اگست کو جاوید میانداد پی سی بی سے بہت ناراض تھے، بعد ازاں ڈپارٹمنٹس ختم ہونے اور پاکستان ٹیم کی کارکردگی مسلسل زوال پذیر ہونے سمیت کئی مسائل پر انھوں نے لب کشائی نہیں کی۔

جواب میں عاقب جاوید نے کہا کہ اس بیان کے2یا3روز بعد ہی تو میانداد کے بھانجے فیصل اقبال بلوچستان ٹیم کے کوچ مقرر ہوگئے تھے، میرا خیال ہے کہ اگر آپ کسی بات کو درست سمجھتے ہیں تو اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے بولنا ضروری ہے،اگر آپ بہتری چاہتے ہیں،کچھ غلط ہورہا ہے توکرکٹ بورڈ کو روکنا اور معاملات کو درست سمت میں دیکھنا چاہتے ہیں تو بات کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں شکست پر بھی میانداد کو بولنا چاہیے تھا کیونکہ اس سے نیچے تو اب افغانستان کی ٹیم ہی نظر آتی ہے، مجھے ڈر ہے کہ اس طرح ہماری کرکٹ بچے گی نہیں لیکن آج کل جاوید میانداد بول نہیں رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں