وزن کم کرنے کے 12فوائد جو آپ کو کوئی نہیں بتائے گا

ضرورت سے زیادہ وزن کم کرنے والی خواتین کے حاملہ ہونے کے امکانات میں اضافہ ہوجاتا ہے


قدسیہ مدثر January 14, 2021
ضرورت سے زیادہ وزن کم کرنے والی خواتین کے حاملہ ہونے کے امکانات میں اضافہ ہوجاتا ہے

ضرورت سے زیادہ وزن کو کم کرنے سے بعض ایسے فوائد حاصل ہوتے ہیں ، جو ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتے۔ مثلاًً وزن کم کرنا آپ کو نئے کپڑے خریدنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

آپ کے جسمانی وزن میں پانچ فیصد سے10 فیصد تک کمی آپ کی مجموعی صحت کو محفوظ کرتی ہے ، دل کی بیماریوں اور ذیابیطس جیسی بیماریوں کے خطرات کو کم کر سکتی ہے ۔ ذیل میںہم آپ کو وزن کم کرنے کے نتیجے میں حاصل ہونے والے چند حیران کن فوائد بتائیں گے جو بہت کم لوگوں کے علم میںہوتے ہیں :

٭آپ کی توانائی کی سطح بلند ہوگی

جب وزن کم ہونا شروع ہوتا ہے تو لوگوں میں جو نمایاں تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے وہ ان میں توانائی کی سطح کا اضافہ ہوتا ہے۔ کیسے بھلا ؟ جب آپ کم وزن کے ساتھ کہیں جاتے ہیں تو آپ ہلکے پھلکے جسم کے ساتھ سرگرمیاں انجام دیتے ہیں، دوسرے الفاظ میں آپ کم توانائی خرچ کرکے نسبتاً زیادہ کام نمٹا سکتے ہیں۔ وزن کم ہونے کا ایک دوسرا اہم ترین فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ایسے افراد کے پھیپھڑے آسانی سے پھیلتے ہیں۔

٭ آپ کے تعلقات کی جانچ کی جاسکتی ہے

وزن کم کرنے سے آپ جنسی زندگی میں بہتری محسوس کرسکتے ہیں، ایک حالیہ تحقیق کے مطابق تیس فیصد مرد ( جو ضرورت سے زیادہ وزنی ہوتے ہیں) جنسی صحت کے مختلف مسائل سے دوچار ہوتے ہیں تاہم دھیان رہے کہ آپ کا پتلا جسم ہی شریک حیات کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی کے لئے کافی نہیں ہوتا۔ صحت مند تعلقات کو برقرار رکھنے میں باہمی گفتگو اہم کردار ادا کرتی ہے۔

٭ وزن میں کمی کے اثرات مختلف ہو سکتے ہیں

جب آپ اپنا وزن کم کرتے ہیں تو شریک حیات کا وزن بھی کم ہونے لگتا ہے۔ ایک جائزے سے معلوم ہوا کہ چھ ماہ کی مدت کے دوران میں میاں بیوی میں سے تقریباً ایک تہائی نے اپنا جسمانی وزن تین فیصد تک کم کیا۔ جب ایک کا وزن بڑھا تو شریک حیات کا وزن بھی بڑھا۔ شاید اس کا تعلق کھانے پینے کے اجتماعی ماحول سے ہے۔ گھر میں سبزیاں اور پھل آتے ہیں تو سب ہی کھاتے ہیں۔ مخصوص سبزیوں اور پھلوں سے کوئی پرہیز کرنا بھی چاہے تو آسانی سے ایسا نہیں کرسکتا۔

٭ کینسر کا خطرہ کم ہوگا

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کینسر سے ہونے والی اموات کی شرح ماضی کے مقابلے میںکہیں زیادہ ہیں۔ امریکن کینسر سوسائٹی (اے سی ایس) کا کہنا ہے کہ زیادہ وزن یا موٹاپا مختلف قسم کے کینسر کے خطرات سے منسلک ہے۔ اگرچہ تحقیق کرنے والے اب بھی موٹاپے اور کینسر کے درمیان تعلقات کی مزید چھان بین کررہے ہیں۔ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ جسمانی وزن زیادہ سے زیادہ مختلف طریقوں سے کینسر کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔ مثال کے طور پر سوزش میں اضافہ ، ہارمونز کو متاثر کرنا یا خلیوں کی افزائش کو متاثر کرنا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ جسمانی وزن بڑھنے سے کینسر کی بعض اقسام دوسروں کی نسبت زیادہ مضبوط ہوتی ہیں۔

٭ پہلے سے ڈپریشن کے شکار لوگوں میں تبدیلی نہیں آ سکتی

کیا زیادہ وزن ڈپریشن کا شکار کرتا ہے یا ڈپریشن وزن میں اضافہ کرتا ہے؟ یہ بتانا ہمیشہ ممکن نہیں ہوتا کہ پہلے کیا آتا ہے۔ ایک'' دو جہتی رشتہ'' دونوں حالتوں کے مابین موجود ہے، اس کا مطلب ہے کہ موٹاپا ڈپریشن کے باعث بھی ہوسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے سے ڈپریشن میں عام طور پر کمی واقع ہوتی ہے۔ اگر آپ کے جاننے والوں میں کوئی فرد کہے کہ اس نے 100 پاؤنڈ وزن کم کیالیکن پھر بھی موڈ بہتر نہیں ہوا ، ہوسکتا ہے کہ اس کی بات غلط نہ ہو۔ ایسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں جن کا وزن کم ہو لیکن وہ پھر بھی ڈپریشن کی اسی حالت میں رہیں۔

٭ ورزش ایک نئی عادت بن سکتی ہے

جب آپ اضافی وزن اٹھائے پھرتے ہیں تو ورزش کرنے سے آپ کے جوڑوں کو تکلیف ہوسکتی ہے۔ پھیپھڑوں کو زیادہ حرارت مل سکتی ہے، جب آپ مناسب وزن میں ہوں۔ مشی گن یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ جسمانی لحاظ سے کسی موٹے شخص کے لئے زیادہ جسمانی ورزش کرنا مشکل ہوتا ہے۔

جان ہاپکنز میڈیسن کے محققین کے مطابق ، جب آپ وزن کم کرنے کا فیصلہ کریں تو آپ روزانہ باقاعدگی سے ورزش کریں ، اس طرح آپ جلد صحت مندی کی طرف آ سکتے ہیں۔ آپ صرف چلنے یا سیڑھیاں چڑھنے سے بھی اپنا وزن کم کر سکتے ہیں۔



٭ ہڈیاں کمزور ہو سکتی ہیں

کبھی یہ بات بھی سننے کو ملتی ہے کہ وزن کم کرنے سے ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں۔ اگرچہ یہ سچ ہے کہ وزن میں کمی ہڈیوں کی کمزوری سے وابستہ ہے لیکن تشویش کی بات تب ہوگی جب آپ کا وزن ضرورت سے زیادہ کم ہوجائے یا آپ غیر صحت بخش غذا کھانا شروع کردیں۔ اضافی وزن سے آپ کی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں لیکن اس کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ جوڑوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

٭ آپ اپنی ادویات کو چیلنج کرنے کے قابل ہوسکتے ہیں

صحت مند وزن برقرار رکھنے سے آپ ذیابیطس اور دل کی بیماری سے بچ سکتے ہیں لیکن اگر آپ پہلے سے ہی زیادہ وزن میں ہوں اور ان بیماریوں میں مبتلا ہو تو سوچیے کہ پھر کیا ہوگا؟ آپ کم بلڈ پریشر یا کولیسٹرول کی دوائی لے سکتے ہیں ، اپنے آپ کو روزانہ انجیکشن دیئے بغیر ٹائپ ٹوکی ذیابیطس کو قابو میں رکھ سکتے ہیں۔ ذیابیطس وزن میں کمی کے ساتھ بہتر ہوتی ہے۔ یہ ' ڈوز رسپانس ریلیشن شپ ' ہے ، جس کا مطلب ہے کہ وزن جتنا زیادہ کم ہوگا ، اتنی ہی بہتری ہوگی۔

٭ آپ کی جلد ڈھلک سکتی ہے

ڈرامائی اندازمیں وزن میںکمی کے بعد ایک چیز جس کا سامنا کرنے کے لیے بہت سے لوگ تیار نہیں ہوتے ہیں وہ ڈھیلی جلد ہے۔ اس حالت سے نجات شاید آپ کو ایک رات میں نہ ہو، ہوسکتا ہے کہ اس طرح کی جلد ہمیشہ یونہی رہے۔ نتیجتاً ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے اس حلیے سے مایوسی کا شکار ہو جائیں ۔ بعض لوگ جسمانی ساخت بہتر بنانے کے طریقہ کار کا انتخاب کرتے ہیں جیسے فیس لفٹ، بریسٹ لفٹ یا پیٹ سے چربی نکلوانا ، لیکن یاد رکھیں کہ کسی بھی سرجری میں خطرہ ہوتا ہے۔ اور یہ بھی یاد رکھیں انشورنس کمپنیاں زیادہ تر ان کاسمیٹکس سرجریز کو کور نہیں کرتی۔

٭ آپ کو زیادہ نیند آنے لگے گی

زیادہ وزن ہونے سے آپ کو نیند کے دوران سانس رکنے کا خطرہ بھی لاحق ہو سکتا ہے۔ یہ سانس کی خرابی کی شکایت ہے جو نیند کے دوران کسی بھی شخص کی سانس کی نالی کو جزوی یا مکمل طور پر بند کرنے کا سبب بنتی ہے۔ دل ، گردے ، پھیپھڑوں اور خون کے امراض کے ایک ادارے سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ گردن میں چربی کے ذخائر سانس کی نالی کو روک سکتے ہیں اور آپ کی نیند کو خراب کر سکتے ہیں۔ وزن کم کرنے کا مطلب عام طور پر یہ ہے کہ آپ کے جسم میں سانس لینے کی راہ میں رکاوٹیں محدود ہوجائیں گی ۔

٭ حاملہ ہونے کے امکانات بڑھتے ہیں

اگر آپ حاملہ ہونے کی خواہش مند ہیں تو چند پونڈ وزن کم کرنے سے آپ کی خواہش جلد پوری ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ زیادہ وزن آپ کے ماں بننے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔ موٹاپے کے باعث پولیسیسٹک اووری سنڈروم ، ایک ہارمونل مسئلہ خواتین میں بانجھ پن کی ایک عام وجہ ہوتا ہے۔ وزن کم کرنے سے آپ حمل کے دوران صحت مند رہیں گی، نتیجتاً آپ ایک صحت مند بچہ کی ماں بن سکیں گی۔ ماں کا وزن اپنے بچوں کی پیدائش اور ان کی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے۔

٭ آپ بینائی میں کمی سے محفوظ رہتے ہیں

اداکار میتھیو میک کونگھی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ ایڈز میں مبتلا ہوا تو اس کا وزن کم ہونے کے باعث اس کی بینائی کمزور ہو گئی تھی۔ یہ بہت زیادہ کیلوریز کم کرنے یا غذائیت کی کمی کا نتیجہ ہوسکتا ہے لیکن زیادہ تر لوگ جو مناسب طریقے سے وزن کم کرتے ہیں اور پھر اسے برقرار رکھتے ہیں، انھیں ذیابیطس ٹائپ ٹو ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

اتنے ڈھیر سارے فوائد جاننے کے بعد کون ضرورت سے زیادہ وزنی رہنا چاہے گا ! تو پھر چلیں اپنے وزن کو اس کی اوقات میں رہنا سکھانے کی حکمت عملی مرتب کریں اور اس پر عمل شروع کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں