- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں عروج پر
کراچی: بلاول ہاؤس میں بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی شادی لاہور کے تاجر محمود چوہدری سے رواں ماہ ہورہی ہے، اس حوالے سے 24جنوری کو بلاول ہاؤس کراچی میں میلاد کا انعقاد کیا گیا ہے جب کہ بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی تقریب 27 جنوری، نکاح 29 جنوری جب کہ استقبالیہ 30 جنوری کو کراچی میں ہوگا۔
بختاور بھٹو زرداری نے مہندی، نکاح ،ولیمے کی تقاریب کے لئے خصوصی ملبوسات ڈیزائن کرائے ہیں تاہم کورونا صورتحال کے باعث شادی کی تقاریب میں محدود تعداد میں مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کے 3 بچے ہیں جن میں سے بختاور کا دوسرا نمبر ہے۔ وہ جنوری 1990 میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے ہونے والے شوہر کا نام محمود چوہدری ہے اور ان کے خاندان کا آبائی تعلق لاہور سے ہے۔ ان کی منگنی کی خبر 14 نومبر کو دی گئی تھی جب کہ باقاعدہ منگنی 27 نومبر کو کراچی میں ہوئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔