حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والےعوام کی نظروں سےگرچکے، شبلی فراز

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 جنوری 2021
پی ڈی ایم کی جان نکل چکی، ان کے پاس صرف مایوسی اور ناکامی باقی رہ گئی ہے، وزیراطلاعات۔ فوٹو:فائل

پی ڈی ایم کی جان نکل چکی، ان کے پاس صرف مایوسی اور ناکامی باقی رہ گئی ہے، وزیراطلاعات۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ منتخب حکومت گرانےکی خواہش رکھنےوالےعوام کی نظروں سےگرچکے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ  پی ڈی ایم تحریک نہیں رہی اس کی جان نکل چکی، اپوزیشن کے پاس صرف مایوسی اور ناکامی باقی رہ گئی ہے، منتخب حکومت گرانےکی خواہش رکھنےوالےعوام کی نظروں سےگرچکے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ (ن) لیگی رہنما بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، وہ جھوٹ بول کرعوام کو گمراہ نہیں کرسکتے،  براڈ شیٹ معاملے نے این آراو کی سیاست کو آشکار کیا، اپوزیشن کےلیے براڈ شیٹ پاناما ٹو ثابت ہوا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پختہ عزم اور ثابت قدمی عمران خان کی پہچان ہے، جب عمران خان غریبوں کے لئے کینسر ہسپتال اور یونیورسٹیاں بنارہے تھے، اس وقت نواز شریف اور آصف زرداری غریبوں کو لوٹ کر ایون فیلڈ اور سرے میں محل تعمیر کر رہے تھے، قوم کا مال لوٹنے والے قومی مجرموں کو حساب دینا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔