خیبرپختونخوا کے مستعفی وزیر سلطان محمد خان کا نوٹیفکیشن سامنے نہ آیا

ملوث ارکان کی گزشتہ روز منظرعام پرآنیوالی ویڈیو میں جس مقام پر پیسوں کی لین دین ہوتے ہوئے دکھائی گئی ہے۔


Numainda Express February 11, 2021
ملوث ارکان کی گزشتہ روز منظرعام پرآنیوالی ویڈیو میں جس مقام پر پیسوں کی لین دین ہوتے ہوئے دکھائی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمد خان کا صوبائی کابینہ سے فارغ کیے جانے کانوٹیفیکیشن سامنے نہیں آسکا۔

خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمد خان جو سینیٹ انتخابات سے متعلق وڈیو میں موجود پائے گئے تھے کو صوبائی کابینہ سے فارغ کیے جانے کانوٹیفیکیشن سامنے نہیں آسکا حالانکہ انھوں نے وڈیو منظرعام پرآنے کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلی کی ہدایت پراپنے عہدے سے استعفی دیدیا تھا 2018ء کے سینٹ انتخابات میں ووٹوں کی خریدوفروخت کے لیے پشاور اسپیکرہاؤس کا استعمال معمہ بن گیا۔

ملوث ارکان کی گزشتہ روز منظرعام پرآنیوالی ویڈیو میں جس مقام پر پیسوں کی لین دین ہوتے ہوئے دکھائی گئی ہے اس کے بارے میں عبیداللہ مایاراورزاہددرانی نے موقف اختیار کیاکہ انھیں ترقیاتی کاموں کے لیے اس وقت کے سپیکرصوبائی اسمبلی اسدقیصراوروزیراعلی پرویز خٹک کی موجودگی میں اسپیکر ہاؤس میں رقوم دی گئی تھیں۔

مبینہ طورپرسینٹ انتخابات میں ووٹوں کی خریدوفروخت میں ملوث ارکان کے بیانات کے باعث وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک اوراسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکے لیے بھی سیاسی طورپرمشکلات پیداہوگئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں