- ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائی نہ کرنے کی وجوہات جانچنے کیلیے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل
- اسنیپ چیٹ نے صارفین کے لیے نیا دلچسپ فیچر پیش کردیا
- نومولود بچوں میں رونے کا بلند سلسلہ تین ماہ بعد بھی جاری رہ سکتا ہے
- مانسہرہ؛ کیپٹن صفدر جلسہ گاہ میں ببر شیر لے آئے
- عمران خان تم نے میرا گھر توڑا جلد بشریٰ بیگم تمہیں چھوڑ جائیں گی، عامر لیاقت
- برازیل میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ میں 35 افراد ہلاک
- لاہور میں کل تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان
- بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ حق سے محروم رکھنا ناانصافی ہے، فرخ حبیب
- چار سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے کو اہل محلہ نے پکڑلیا
- نیپال میں 22 افراد کو لے جانے والا مسافر بردار طیارہ لاپتہ
- عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں، پرویز الٰہی
- دو ہفتے قبل پاکستانی وفد نے ملاقات کی تھی، اسرائیلی صدر کی تصدیق
- عماد وسیم کو اسکواڈ سے کیوں ڈراپ کیا گیا، چیف سلیکٹر نے وجہ بتادی
- پاکستان دنیا میں امن مشن کیلئے فوج دینے والا دوسرابڑا ملک ہے، آئی ایس پی آر
- عمران نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا، وزیراعظم
- بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات جاری، 1584 امیدوار بلامقابلہ منتخب
- مجرم امپورٹڈ حکومت نے آزادی مارچ کے شرکاء کے خلاف پولیس کی وحشت آزمائی، عمران خان
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
- 11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے، رانا ثناء
- بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 538 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا
پنجاب میں مزید 2 انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتیں ختم

گزشتہ سال دہشت گردی لہرمیں کمی کے باعث 6 انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتیں ختم کی تھیں: فوٹو: فائل
لاہور: گزشتہ 6 ماہ سے دہشت گردی کی وارداتوں میں ریکارڈ کمی ہونے سے مذید 2 عدالتیں ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھرمیں دہشت گردی کی لہرمیں مسلسل کمی کے باعث مذید 2 انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتیں باضابطہ ختم کردی ہیں جس کا ہوم ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
اب پنجاب میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتیں کم ہوکر 9 رہ گئی ہے، پنجاب بھر میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے نگران جج کی زیرصدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کے پنجاب کے ہر ڈویژن میں ایک ایک انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی ہوگی اس وقت لاہورمیں انسداد دہشت گردی کی 2 عدالتیں جبکہ پنجاب کے دیگر ڈویژنوں راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، بہاول پور، ملتان، ساہی وال، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان میں ایک ایک عدالت رہ گئی ہے۔
تیسرے فیز میں لاہور سے بھی ایک عدالت ختم کی جائے گی، راولپندی کی خصوصی عدالتوں میں اس وقت صرف 14 کیس تھے ختم کی گئی عدالت نمبر 2 کے بقیہ صرف 4 کیس سماعت کے لئے عدالت نمبر ون میں ٹرانسفر کئے جارہے ہیں جبکہ مذکورہ عدالت کے جج راجہ پرویز اختر کو احتساب کی نئی عدالت کا جج مقرر کئے جانے کا امکان ہے ختم کی جانے والی عدالتوں کے عملہ کی خدمات فوری ہوم ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کر دی گئی ہیں ان عدالتی اہلکاروں کو بھی نئی احتساب عدالتوں میں تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال دہشت گردی لہرمیں کمی کے باعث 6 انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتیں ختم کی تھیں پنجاب میں انسداد دہشت گردی کی مجموعی خصوصی عدالتیں 17 تھیں گزشتہ برس 6 عدالتیں ختم کرنے سے یہ عدالتیں کمی کے ساتھ 11 رہ گئی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔