- منشیات کیخلاف جنگ جیتنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے،شرجیل میمن
- افغانستان میں شدیدبارش، سیلاب سے 50 افراد جاں بحق
- پہلا ٹی 20: آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
- سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھنے والے جج عدلیہ میں مداخلت کے دعوے پر قائم
- موبائل آپریٹز نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے اور پیغامات بھیجنے پر رضامند
- آئی ایم ایف کا پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف
- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد منظور
- پنجاب میں تندوری روٹی 25 اور چپاتی کی 15 روپے میں فروخت ہوگی
- لاہور؛ گھر میں گیس دھماکے سے ایک شہری جاں بحق
- جناح ہاؤس لاہور میں قائم کی گئی جناح گیلری کوشہریوں کیلیے کھول دیا گیا
- پیپلزپارٹی کا بجٹ کے بعد بھی وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ
- عوام کے تحفظ میں کوتاہی برتنے والے افسران سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، ضیا لانگو
- کرپشن کیسز میں سیاستدانوں کو بڑا ریلیف، نیب کے نئے قواعد و ضوابط تیار
- محکمہ خوراک کے افسران نے بوریوں میں ناقص گندم اور مٹی بھر کر3 ارب کا نقصان پہنچایا، رپورٹ
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان بدستور ناقابل شکست، آخری میچ برابر ہوگیا
- کانگریس رہنما کا پاکستان کی حمایت میں بیان وائرل؛ مودی سرکار تلملا گئی
- سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا
- خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی کیلیے قرارداد منظور
- ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں 8 پیسے، اوپن مارکیٹ میں 14 پیسے مہنگا ہوگیا
- صوبے میں لوڈ شیڈنگ برداشت نہیں، وفاق انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کرے، وزیراعلیٰ کے پی
ٹھٹھہ، کوئلے کی کان بیٹھنے سے 4 محنت کش جاں بحق
ٹھٹھہ: جھرک کے قریب پہاڑی علاقے میٹنگ میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 4 محنت کش جاں بحق ہوگئے۔
جھرک کے قریب میٹنگ کے پہاڑی علاقے میں لیز ہولڈر عمر خان کی کوئلے کی کان اچانک بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں کان میں کام کرنے والے سوات کے رہائشی2 مزدور محبوب علی اور گل واحد جان بحق جبکہ 2 مزدور داد خان اور فقیر گل زخمی ہو گئے جنہیں حیدرآباد منتقل کیا گیا تاہم وہ بھی دم توڑگئے۔
واضح رہے کہ کان کنوں کو کوئی سہولت میسر نہیں، نہ ہی لائف جیکٹ دی جاتی ہے نہ ہی کوئی ایمبولینس یا صحت کی سہولت میسر ہے، کوئلے کی کانوں میں حادثات معمول بنتے جارہے ہیں۔
دوسری جانب واقعہ کا چیف سیکریٹری سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی ٹھٹھہ سے رپورٹ طلب کر لی، ڈی سی ٹھٹھہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے کان کو سیل کرادیا،میتوں کو ورثا آبائی علاقے لے گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔