بہتر کارکردگی نے پروٹیز کا عزم جوان کردیا

فتح کے بہت قریب آکرہمت ہار گئے تھے،اب مشن مکمل کریں گے، جنیمن ملان


Sports Reporter February 13, 2021
پاکستانی فیلڈرز کو داد دینا چاہیے کہ میدان میں نمی کے باوجودکیچز تھامے، جنیمن ملان۔ فوٹو: فائل

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہتر کارکردگی نے پروٹیز کا عزم جوان کردیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں منعقدہ پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کوجارحانہ آغاز فراہم کرنے والے اوپنر جنیمن ملان کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسی بڑی ٹیم کیخلاف کھیلتے ہوئے دباؤ تو ہوتا ہے مگر پہلے میچ میں بہتر کارکردگی سے اندازہ ہوگیا کہ ہم سیریز میں کم بیک کی صلاحیت رکھتے ہیں،دوسرا میچ فائٹ کرتے ہوئے جیت گئے تو آخری مقابلے میں بھی اسی تسلسل کو برقرار رکھنے کیلیے پْرعزم ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے اننگز کی ابتدا میں پیسرز کا بہتر انداز میں سامنا کیا، درمیانی اوورز میں میزبان بولرز نے اپنی کنڈیشنز سے آگاہی کا فائدہ اٹھایا جس کی وجہ سے مطلوبہ رن ریٹ میں اضافہ ہوا، ایک مرحلے پر ہدف ہماری پہنچ میں نظر آ رہا تھا مگر ہم بہت قریب پہنچ کر ہمت ہارگئے، اگلے میچ میں اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید مضبوط ٹیم کی صورت میں سامنے آئیں گے،ہمیں اسپنرز کا بہتر انداز میں سامنا کرنے کی ضرورت ہے،امید ہے کہ کھلاڑی اس چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے فتح کا مشن مکمل کریں گے۔

جنیمن ملان نے کہا کہ پہلے میچ میں اوس پڑنے کی وجہ سے گیند پر قابو پانے میں مشکل ہورہی تھی، پاکستانی فیلڈرز کو داد دینا چاہیے کہ میدان میں نمی کے باوجودکیچز تھامے،انھوں نے کہا کہ پروٹیز ٹیم میں شامل نوجوان کرکٹرز اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کیلیے بے تاب ہیں، میری بھی کوشش ہے کہ اپنی افادیت ثابت کروں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں