آپ نے گھبرانا نہیں ہے، بابراعظم کا کھلاڑیوں کو پیغام

اسپورٹس رپورٹر  پير 15 فروری 2021
محمد رضوان  نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بابراعظم - فوٹو: فائل

محمد رضوان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بابراعظم - فوٹو: فائل

 لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ لڑکوں کو جنوبی افریقہ کے خلاف صرف بے خوف کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کی تھی۔

پی سی بی پوڈ کاسٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے محمد رضوان کی عمدہ پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان  نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ثابت کیا ہے کہ اچھی فارم کا تسلسل کیسے برقرار رکھا جاتا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1361255399471665153

بابراعظم نے کہا کہ انجری سے واپس آتے ہی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا آسان نہیں ہوتا، پی ایس ایل میں اپنی کھوئی ہوئی فارم حاصل کرنے کی کوشش کروں گا جب کہ جنوبی افریقا کے خلاف لڑکوں کو بے خوف ہوکر کھیلنے کا کہا تھا اور صرف ایک بات کی تھی کہ گھبرانا نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔