حضرت معین الدین چشتی اجمیریؒ کا عرس آج شروع ہوگا

اس مرتبہ کورونا اور پاک بھارت سرحد بند ہونے کے باعث پاکستانی زائرین سے درخواستیں ہی طلب نہیں کی گئیں


آصف محمود February 16, 2021
اس مرتبہ کورونا اور پاک بھارت سرحد بند ہونے کے باعث پاکستانی زائرین سے درخواستیں ہی طلب نہیں کی گئیں۔ فوٹو : فائل

حضرت معین الدین چشتی اجمیریؒ المعروف خواجہ غریب نواز کے 809 ویں عرس کی سہ روزہ تقریبات اجمیر شریف (انڈیا) میں آج بروز منگل سے شروع ہورہی ہیں۔

ہر سال سیکڑوں پاکستانی زائرین تقریبات میں شرکت کرتے تھے، اس مرتبہ کورونا اور پاک بھارت سرحد بند ہونے کے باعث پاکستانی زائرین سے درخواستیں ہی طلب نہیں کی گئیں۔ دوسری طرف پاکستان نے سرحد بند ہونے باوجود سکھ یاتریوں کو ایک ہزار کے قریب ویزے جاری کیے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں