کراچی ایئرپورٹ پر لڑکی کو ہراساں کرنے والا ایف آئی اے افسر معطل

ویب ڈیسک  منگل 23 مارچ 2021
سب انسپکٹر سنجے نے لڑکی سے موبائل نمبر اور مٹھائی مانگی، نمبر نہ دینے پر اسے ہراساں کیا

سب انسپکٹر سنجے نے لڑکی سے موبائل نمبر اور مٹھائی مانگی، نمبر نہ دینے پر اسے ہراساں کیا

کراچی ایئرپورٹ پر فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) افسر کی جانب سے بحرین سے آئی لڑکی کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سب انسپکٹر سنجے نے لڑکی سے موبائل نمبر اور مٹھائی مانگی۔ لڑکی کے نمبر نہ دینے پر ایف آئی اے افسر نے اسے ہراساں کیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر فاروقی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر سنجے کو معطل کردیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے عامرفاروقی نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیگی اور ملوث افسر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، الزامات درست ثابت ہونے پر افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔