کورونا کے حوالے سے سندھ حکومت اچھا کام کررہی ہے، علی زیدی

ویب ڈیسک  اتوار 9 مئ 2021
این سی او سی نے کسی صوبے کو ویکسن خریدنے سے نہیں روکا، علی زیدی۔ فوٹو:فائل

این سی او سی نے کسی صوبے کو ویکسن خریدنے سے نہیں روکا، علی زیدی۔ فوٹو:فائل

کراچی: وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ کورونا کے حوالے سے سندھ حکومت اچھا کام کررہی ہے۔

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک بھارت میں کورونا کی وجہ سے بہت برا حال ہے، نیپال اور بنگلا دیش میں بھی کورونا کی صورتحال خراب ہے، میری سب سے درخواست ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، کورونا سے بچنے کے لئے ماسک کا استعمال کریں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جیسے سپاہی سرحدوں پر ہوتے ہیں اور ملک کی حفاظت کرتے ہیں اسی طرح سوشل ورکرز نے بھی کام کیا اور عوام کی جان کو اپنی جان پر ترجیح دی، میں نے سربراہ این سی او سی اسد عمر کو خط لکھا ہے کہ بندرگاہ کے عملے کو ویکسن لگوائی جائے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ کورونا کے حوالے سے مجموعی طور پر سندھ حکومت اچھا کام کررہی ہے،صوبائی حکومت کا اچھا اقدام ہے کہ بزرگ افراد کو گھر جاکر ویکسین لگارہی ہے، وفاقی حکومت سندھ کو ویکسین فراہم کررہی ہے، این سی او سی نے کسی صوبے کو ویکسن خریدنے سے نہیں روکا، پنجاب حکومت ویکسین خود خرید رہی ہے، سندھ حکومت سے درخواست ہے خود بھی ویکسین کی خریداری کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ این اے 249 کا الیکشن سب کے سامنے ہے، دوبارہ گنتی میں کھلے بیگ لائے گئے اور فارم 46نہیں دیے جارہے، اس کے بعد جو رزلٹ چاہیں بنادیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔