خفیہ بینک ٹرانزیکشن پر نجی سوسائٹی کو1ارب 9 کروڑ روپے جرمانہ، نوٹس جاری

کامرس رپورٹر  جمعـء 11 جون 2021
پاک عرب سوسائٹی کو انکم چھپانے پر جرمانہ عائد کرکے نوٹس جاری کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

پاک عرب سوسائٹی کو انکم چھپانے پر جرمانہ عائد کرکے نوٹس جاری کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

 لاہور: ایف بی آر نے ایک ارب نو کروڑ روپے انکم ٹیکس عائد کرنے کے بعد فیروز پور روڈ پر واقع پاک عرب سوسائٹی پر بڑا جرمانہ عائد کردیا۔

پاک عرب سوسائٹی پر سال 2016 کی خفیہ بنک ٹرانزیکشن کے معاملہ پر 100فیصد کے حساب سے 1ارب 9 کروڑ روپے جرمانہ عائد کرکے نوٹس جاری کردیا ، ایف بی آر نے سال2016میں خفیہ بینک اکاؤنٹس سے 3ارب 66 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کا سراغ لگا کر پاک عرب سوسائٹی کا آڈٹ کیا۔

ایف بی آر نے خفیہ ٹرانزیکشز کرنے پر پاک عرب سوسائٹی پر 1 ارب نو کروڑ روپے انکم ٹیکس عائد کیا تھا، پاک عرب سوسائٹی کو انکم چھپانے پر جرمانہ عائد کرکے نوٹس جاری کر دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔