پنجاب بھر میں وراثتی و جانشینی سرٹیفکیٹ کا اجرا

نمائندگان ایکسپریس  پير 26 جولائی 2021
ایک لاکھ روپے سے زائد کے اثاثہ جات کی 20 ، کم کیلیے10ہزار روپے فیس ہو گی ۔  فوٹو : فائل

ایک لاکھ روپے سے زائد کے اثاثہ جات کی 20 ، کم کیلیے10ہزار روپے فیس ہو گی ۔ فوٹو : فائل

 لاہور: نادرا حکام نے پنجاب بھر میں وراثتی و جانشینی سرٹیفکیٹ کا اجرا کردیا ہے۔

نادرا کی جانب سے پنجاب بھر میں وراثتی و جانشینی سرٹیفکیٹ کا اجرا کردیا گیا، ایک لاکھ روپے سے زائد کے اثاثہ جات کی 20 اور اس سے کم کیلئے10ہزار روپے فیس رکھی گی ہے جب کہ تمام قانونی ورثہ کو اندرون یا بیرون ملک سے نادرا سینٹر جا کر بائیو میٹرک انگلیوں کے نشان کی تصدیق کرانا ہوگی۔

آن لائن بھی بائیو میٹرک کی سہولت میسر ہو گی،تمام قانونی ورثہ کی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ہی وراثتی سرٹیفکیٹ جاری ہوگا،وراثتی سرٹیفکیٹ 15روز میں بنا کر درخواست گزار کودیا جائیگا، اعتراضات کیلئے14روزکا وقت دیا جائیگا۔

درخواستگزار کو رسید کے ساتھ ٹریکننگ نمبر بھی جاری کیا جائیگا، نادرا سنٹر میں مخصوص کاونٹر سے درخواستگزار کی فیملی ٹری چیک کی جائیگی جس کے بعد نادرا کی جانب سے بیان حلفی کا نمونہ دیا جائے گا یہ نمومہ نادرا کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہوگا جس میں اثاثہ جات اور قانونی ورثہ کی تفصیلات درج کی جائیگی اور قانونی ورثہ کو شناختی کارڈ کی کاپیاں بھی ساتھ دینا ہوگی۔

ڈائریکٹر جنرل نادرا میجر (ر) ثقلین عباس بخاری کا کہنا ہے کہ وراثتی سرٹیفکیٹ سے لوگوں کا خاطرخواہ فائدہ اور سہولت ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔