پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کا بارسلونا میں بھارتی قونصل خانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

مظاہرے میں بارسلونا اور اس کے قرب وجوار میں مقیم پاکستانی وکشمیر کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی


Numainda Express August 06, 2021
مظاہرے میں بارسلونا اور اس کے قرب وجوار میں مقیم پاکستانی وکشمیر کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی

KARACHI: ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین اور پاکستانی وکشمیری کمیونٹی نے بارسلونا میں بھارتی قونصل خانہ کے سامنے یوم استحصال پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے میں بارسلونا اور اس کے قرب وجوار میں مقیم پاکستانی وکشمیر کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔ بھارت کے خلاف مظاہرے میں مظاہرین نے کتبے، پاکستان و کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور پر جوش انداز میں نعرے بازی کرتے رہے۔

مظاہرین نے دہشت گرد دہشت گرد بھارت دہشت گرد،بھارتی فوج واپس جائے، ہم کیا چاہتے. آزادی ،دہشت گرد دہشت گرد مودی دہشت گرد کے فلک شگاف نعرے بلند کئے۔

صدر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کامران خان نے اردو انگلش اور ہسپانوی زبان میں قرار داد پیش کی جس میں انہوں نے پانچ اگست2019 کو مودی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کشمیر کی آئینی حیثیت پانچ اگست 2019 سے پہلے والی نہیں ہو جاتی۔

مظاہرین میں کشمیری رہنما چوہدری ظہیر عاطف,راجہ رفیق،محمد شفیق تبسم، محمد ناصر شہزاد،چوہدری ساجد گوندل،خالد شہباز چوہان، چوہدری واصف نذیر بجاڑ، چوہدری میاں خان،یاسر ادریس، نعمان علی چوہدری،چوہدری ثاقب طاہر،چوہدری شہباز کھٹانہ، چوہدری محمد عاصم گوندل،حاجی نوید وڑائچ،پروفیسر طاہر عظیم اور دیگرنے شرکت کی۔اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں