زرعی قرضوں کا اجرا کووڈ 19 کے چیلنجوں کے باوجود مستحکم رہا

مالی سال 21ء کے دوران زرعی قرضوں کی جاری کردہ رقم میں 1,366 ارب کا اضافہ ہوا۔


Business Reporter August 10, 2021
مالی سال 21ء کے دوران زرعی قرضوں کی جاری کردہ رقم میں 1,366 ارب کا اضافہ ہوا ۔ فوٹو : فائل

کووڈ 19 کی وبا اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجوں کے باوجود مالی سال 20ء کی نسبت 12 فیصد نمو ظاہر ہوتی ہے۔

مالی سال 21ء کے دوران زرعی قرضوں کی جاری کردہ رقم میں 1,366 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس سے کووڈ 19 کی وبا اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجوں کے باوجود مالی سال 20ء کی نسبت 12 فیصد نمو ظاہر ہوتی ہے یہ اجرا 49 مالی اداروں کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے جس سے سال کے مختص کردہ ہدف 1،500 ارب روپے کا 91 فیصد پورا کرنے میں کامیابی ہوئی۔

جون 2021ء کے اختتام پر زرعی قرضے کی واجب الادا رقم 628 ارب روپے ہے، جو جون 2020ء کے اختتام پر زرعی قرضے کی واجب الادا رقم سے 8 فیصد سے زائد ہے۔ یہ زرعی شعبے کے بحیثیتِ مجموعی مثبت منظر نامے کی تکمیل ہے جس نے مالی سال 21ء کے دوران 2.77 فیصد کی شرحِ نمو حاصل کی۔ تاہم، زرعی قرضے لینے والوں کی تعداد میں 5 فیصد کمی آئی جو مالی سال 20ء میں 3.7 ملین تھی اور مالی سال 21ء کے دوران 3.5 ملین رہ گئی۔

مالی سال 21ء کے دوران کمرشل بینکوں، تخصیصی بینکوں اور اسلامی بینکوں نے تسلی بخش کارکردگی دکھائی اور 1,277 ارب روپے ہدف کے مقابلے میں 1,210 ارب روپے تقسیم کیے اپریل 2021ء تک زرعی اور مائکرو فنانس شعبوں میں تقریبا 2 ملین قرض گیروں نے اصل رقم کے التوا اور 132 ارب روپے کے واجب الادا قرضوں کی تشکیلِ نو کی سہولت حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں