ڈالر کی قیمت 164 روپے سے تجاوز کرگئی

ڈالر کی قدر میں مزید 19پیسے کا اضافہ


Staff Reporter August 16, 2021
ڈالر کی قدر میں مزید 19پیسے کا اضافہ

ڈالر کے انٹربینک ریٹ 164 روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔

افغانستان میں تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال اور افغان کرنسی میں لین دین بند ہونے کے منفی اثرات پاکستان میں پیر کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے۔ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید کمزوری سے دوچار ہوا اور ڈالر کا انٹربینک ریٹ 164 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔

پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 19پیسے کے اضافے سے 164.19روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 20پیسے کے اضافے سے 164.50 روپے پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں