نور مقدم کیس؛ احسن خان ریاست اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر برس پڑے

ویب ڈیسک  بدھ 26 جنوری 2022
مقتولہ نور کے ناخن سے ظاہر جعفر کی جلد کے نمونے بھی ملے ہیں۔ فوٹوفائل

مقتولہ نور کے ناخن سے ظاہر جعفر کی جلد کے نمونے بھی ملے ہیں۔ فوٹوفائل

کراچی: اداکار احسن خان نور مقدم کیس میں شامل تفتیشی اداروں، ریاست اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر برس پڑے۔

احسن خان نے گزشتہ روز انسٹااسٹوری پر حضرت عمر فاروق ؓ کا قول شیئر کیا ’’جو ریاست مجرموں پر رحم کرتی ہے وہاں کے بے گناہ لوگ بڑی بے رحمی سے مرتے ہیں‘‘۔

اس قول کے ساتھ احسن خان نے ’’نور مقدم قتل کیس‘‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

واضح رہے کہ نور مقدم کیس کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے جس چاقو سے نور مقدم کا قتل ہوا اس پر اور پستول پر مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے فنگر پرنٹ نہیں ملے اور ملزم کے خلاف فرانزک کے سوا کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چاقو اور پستول پر ظاہر جعفر کے فنگر پرنٹ نہیں ملے، تفتیشی افسر 

جب کہ گزشتہ روز ہونے ہونے والے اجلاس میں پنجاب فرانزک ایجنسی کی رپورٹ کا دوبارہ جائزہ لیا گیا جس کے مطابق قتل سے پہلے نور مقدم کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: قتل سے پہلے نورمقدم کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

اس کے علاوہ مقتولہ نور کے ناخن سے ظاہر جعفر کی جلد کے نمونے بھی ملے ہیں۔ چاقو اور بلیڈ کے دستے پر نور مقدم کا خون مل گیا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ نور مقدم نے قتل ہونے سے پہلے اپنی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔