قتل سے پہلے نورمقدم کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، رپورٹ میں تصدیق

ویب ڈیسک  منگل 25 جنوری 2022
نورمقدم نےجان بچانےکی ہرممکن کوشش کی،رپورٹ

نورمقدم نےجان بچانےکی ہرممکن کوشش کی،رپورٹ

اسلام آباد میں قتل سے پہلے نور مقدم کیساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ 

آئی جی آفس میں نورمقدم قتل کیس سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پنجاب فرانزک ایجنسی کی رپورٹ کا دوبارہ جائزہ لیاگیا۔ رپورٹ کےمطابق قتل سےپہلےنورمقدم کیساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق نورمقدم نےجان بچانےکی ہرممکن کوشش کی، اس کے ناخن سے ظاہرجعفرکی جلدکےنمونےملے۔

یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کیس؛ چاقو اور پستول پر ظاہر جعفر کے فنگر پرنٹ نہیں ملے، تفتیشی افسر کا انکشاف

پولیس کے مطابق جس چاقوسے نور مقدم کوقتل کیاگیاوہ بھی مل چکاہے، چاقو کے بلیڈ اور دستے پر نورمقدم کاخون مل گیا، جبکہ اس پر جس آلےسےتشددکیاگیاوہ بھی برآمدکرلیاگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔