پاکستان کا ایٹمی پروگرام ملکی دفاع میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، آرمی چیف

ویب ڈیسک  جمعـء 21 فروری 2014
اسٹریٹجک فورس کمانڈ ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل عبیداللہ نے آرمی چیف کو آپریشنل اور سیکیورٹی امور پر بریفنگ دی، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

اسٹریٹجک فورس کمانڈ ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل عبیداللہ نے آرمی چیف کو آپریشنل اور سیکیورٹی امور پر بریفنگ دی، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام ملکی دفاع میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے اسٹریٹجک فورس کمانڈ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں لیفٹیننٹ جنرل عبیداللہ نے آرمی چیف کو آپریشنل اور سیکیورٹی امور پر بریفنگ دی۔ اس موقع آرمی چیف نے اسٹریٹجک کمانڈ فورس کے جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی صلاحیتوں اور جذبوں کو سراہا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل کا کہنا تھا پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر جب کہ نیو کلیئر پروگرام ملکی دفاع میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔