محکمہ صحت کا جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ویب ڈیسک  منگل 15 مارچ 2022
چیف ڈرگ انسپکٹر یونس خٹک کی سربراہی میں پانچ رکنی ٹیم قائم (فوٹو : فائل)

چیف ڈرگ انسپکٹر یونس خٹک کی سربراہی میں پانچ رکنی ٹیم قائم (فوٹو : فائل)

 پشاور: محکمہ صحت نے جعلی، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف ڈرگ انسپکٹر یونس خٹک کی سربراہی میں پانچ رکنی ٹیم قائم کردی گئی جو جعلی، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ دواؤں کے خلاف کارروائی کرے گی۔

قائم کردہ کمیٹی کیمپین کے ہر 15 دن بعد جائزہ رپورٹ اعلی حکام کو پیش کرے گی، خصوصی کیمپین کے دوران ادویہ ساز فیکٹریوں اور مارکیٹوں کی چیکنگ کی جائے گی۔

Drug latter kpk

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔