- گونگا بچہ کیوں پیدا کیا؛ طعنوں پر ماں نے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
- کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیلیے آن لائن اسلحہ فراہم کرنے والا گینگ گرفتار
- کراچی میں شہریوں کے تشدد سے 2 ڈکیت ہلاک، ایک شدید زخمی
- صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
- عوامی مقامات پر لگے چارجنگ اسٹیشنز سے ہوشیار رہیں
- روزمرہ معمولات میں تنہائی کے چند لمحات ذہنی صحت کیلئے ضروری
- برازیلین سپرمین کی سوشل میڈیا پر دھوم
- سعودی ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے سے ایک شخص ہلاک؛ 95 کی حالت غیر
- وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم
- گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار
- ایٹمی طاقت رکھنے والے پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں؛ فاروق عبداللہ
- جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ
- مئی اور جون میں ہیٹ ویو کا الرٹ؛ جنوبی پنجاب اور سندھ متاثر ہونگے
- سوات : 13 سالہ بچی سے نکاح کرنے والا 70 سالہ شخص، نکاح خواں اور گواہ زیر حراست
- امریکا نے پہلی بار اسرائیل کو گولہ بارود کی فراہمی روک دی
- فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،چیف جسٹس
- یقین ہے اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ساتھ لائیں گے؛ بابراعظم
- پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
انڈر19 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا پاکستان کو شکست دیکرورلڈ چیمپئن بن گیا
دبئی: آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
دبئی کے انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سمیع اسلم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی بیٹنگ لائن افریقی بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 23 رنز پر گری جب امام الحق 12 رنز بنا کر کگیسو ربادا کا شکار بن گئے اس کے بعد ایک کے بعد ایک پاکستانی کھلاڑی آؤٹ ہو کر پویلین جاتا رہا اور پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 131 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے عماد بٹ نے سب سے زیادہ 37 رنز بنائے جب کہ ظفر گوہر نے 22، کپتان سمیع اسلم نے 16 اور امیر حمزہ 12 رنز بنا پائے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کاربن بوچ نے 4، جسٹن ڈل اور یاسین ولی نے 2،2 جب کہ کگیسو ربادا اور نگازیبینی سگول نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں افریقی بلے بازوں نے جب اننگز کا آغاز کیا تو ابتداء میں ہی افریقا کو جھٹکا لگا اور 10 رنز پر پہلی وکٹ گر گئی، اس کے بعد اسمتھ بھی 28 رنز کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے،تیسری وکٹ میں اولڈفلڈ اور مرکرام نے لمبی پارٹنر شپ جوڑ کر ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا اس طرح افریقا نے 4 چاروکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف حاصل کرکےانڈر19 کرکٹ ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔افریقا کی جانب سے مرکرام 66 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور اولڈ فلڈ نے 40 رنز اسکورکیے جبکہ پاکستان کی جانب سے کرامت علی نے 2 ضیاءاالحق اور عماد بٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔