لاہور منشیات فروش سے بھتہ لینے کی ویڈیو وائرل کانسٹیبل معطل

کانسٹیبل محمد اخلاق نے رکشے کے پیچھے ہو کر مبینہ منشیات فروش کی جیب سے پیسے نکلوا کر اپنی جیب میں رکھ لیے۔


ویب ڈیسک June 30, 2022
—فوٹو: ٹوئٹر اکاؤنٹ

لاہور کے علاقے نولکھا میں پولیس کانسٹیبل کی جانب سے ممکنہ طور پر منشیات فروش سے بھتہ لینے کی مبینہ ویڈیو منظر کے بعد محمد اخلاق کو معطل کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کانسٹیبل محمد اخلاق نے رکشے کے پیچھے ہو کر مبینہ منشیات فروش کی جیب سے پیسے نکلوا کر اپنی جیب میں رکھ لیے۔

مذکورہ ویڈیو کے وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے کانسٹیبل محمداخلاق کو معطل کرتے ہوئے ایس پی سٹی کو ریگولرمحکمانہ انکوائری کا حکمدے دیا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں