حکومت انتخابات کا اعلان نہیں کرتی تو ہمارے اگلے قدم کے لیے تیار ہوجائے، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  جمعـء 5 اگست 2022
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے ایک ماہ میں حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت انتخابات کا اعلان نہیں کرتی تو ہمارے اگلے قدم کے لیے تیار ہوجائے۔ 

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اگلے لائحہ عمل کا اعلان 48 گھںٹوں میں اسلام آباد میں بڑے اجتماع کی تاریخ کا تعین کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  اگر حکومت کو اب بھی عقل نہیں آئی اور وہ انتخابات کا اعلان نہیں کرتے تو پھر ہمارے اقدامات کے لیے تیار ہوجائے، اس سے زیادہ وقت دینا ملک کی معیشت کا بالکل تختہ کردے گا اور سیاست تباہ ہوجائے گی۔

 

’عمران خان نے جنرل سفراز کے گھر جا کر تعزیت کی‘

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جزل سرفراز کے گھر آج گئے اور تعزیت کی،  ہم تمام شہدا کے لیے دعا گو اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہمارے پاک فوج کے جوانوں نے جس انداز میں سیلاب کے متاثرہ افراد کی خدمت کی وہ قابل ستائش ہے۔

’اب ہم پھر سے القاعدہ کے خلاف یا امریکا کا آلہ بننے نہ جا رہے ہوں‘

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ افغانستان میں ڈرون حملے میں ایمن الظواہری کے مارے جانے پر ہم کلیرفکیشن چاہتے ہیں کہ فضائی حدود یا زمین استعمال ہوئی یا نہیں، پاکستان نے ماضی میں بہت بھاری قیمت ادا کی اب ہم کسی ایسے سودے کا حصہ نہیں بن سکتے۔

انہوں نے کہا کہ قوم جواب چاہتی ہے کہ کہیں اب ہم پھر سے القاعدہ کے خلاف یا امریکا کا آلہ بننے نہ جا رہے ہوں۔

’موجودہ الیکشن کمیشن پر کوئی بھروسہ نہیں ہے‘

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس سے زیادہ وقت دینے کو تیار نہیں ہیں اور الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات سے متعلق عدالت کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے تھا اور 16 اگست تک شیڈول روکنا چاہیے تھا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن پر کوئی بھروسہ نہیں ہے، ہم اس الیکشن کمیشن کے کسی فیصلے اور انتخابات کے عمل پر بھروسہ نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب کا شیڈول الیکشن کمیشن کو 16 اگست تک کی پیشی کا کم از کم انتظار کرنا چاہیے تھا، فواد چوہدری

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔