کراچی میں زیر تعمیر عمارت گرگئی، ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 16 اگست 2022
عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے:فوٹو:ایکسپریس نیوز

عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے:فوٹو:ایکسپریس نیوز

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں عمارت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں زیرتعمیر عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک  زخمی 25 سالہ وریام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ہیوی مشینری کے ذریعے ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے۔ ملبے تلے کسی کے دبے ہونے کا خدشہ نہیں ہے۔زخمیوں کی شناخت 30 سالہ ناصر،20 سالہ صغیر،24 سالہ راشد، 27 سال قیوم، 20 سالہ محمد سلیم ، 17 سالہ آکاش اور34 سالہ امیر کے نام سے ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔