سپر ٹیکس کے نفاذ سے بینکوں کے منافع میں 38 فیصد کمی ریکارڈ

آن لائن  ہفتہ 3 ستمبر 2022
ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے اعدادو شمار کے مطابق سہ ماہی آمدن کی شرح 46 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ (فوٹو: فائل)

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے اعدادو شمار کے مطابق سہ ماہی آمدن کی شرح 46 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ (فوٹو: فائل)

کراچی: سپر ٹیکس عائد کیے جانے کے سبب بینکوں کے منافع میں 38 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

حکومت نے قبل از ٹیکس منافع پر 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کیا تھا، مالی سال 2022-23کے بجٹ میں سپر ٹیکس کے نفاذ کی وجہ سے اپریل اور جون کے دوران بینکوں کی آمدنی میں سال بہ سال بنیاد پر 38 فیصد کمی دیکھی گئی۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے اعدادو شمار کے مطابق سہ ماہی آمدن کی شرح 46 فیصد ریکارڈ کی گئی، حکومت نے شعبے کی مجموعی آمدنی میں کمی کی وجہ سے قبل از ٹیکس منافع پر 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کیا ہے۔

اپریل اور جون میں سالانہ اور سہ ماہی بنیادوں پر قبل از ٹیکس منافع میں بالترتیب 37 اور 19 فیصد اضافہ ہوا اور سہ ماہی بنیادوں پر 160 ارب روپے تک کا اضافہ ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔