- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
- صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
- سی ایس ایس نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی
- چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی
- خاتون سے موبائل چھیننے والے کی بائیک پھسل گئی، شہریوں نے پکڑلیا
- چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی
- چار ماہ سے اسرائیل میں قید الشفا اسپتال کے معروف ڈاکٹر عدنان جاں بحق
- لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کو دگنا کردیا گیا
- حافظ نعیم سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت
- شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار
کراچی؛ نائن زیرو پر آتشزدگی کے دوران دھماکے، آگ پر قابو پالیا گیا
کراچی: شہر قائد کے علاقے عزیز آباد میں واقع ماضی میں ایم کیو ایم کے زیر استعمال مکان ’’نائن زیرو‘‘ میں اچانک خوفناک آگ لگ گئی، جس پر فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے کئی گھنٹوں کے بعد قابو پا لیا۔
پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ بظاہر شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے علاوہ پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق مکان کو گھیرے میں لینے بعد فائر بریگیڈ کے ساتھ مل کر آگ بجھانے کی کارروائی کی گئی۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم آگ بجھاتے ہوئے ایک رینجرز اہلکار جھلس کر زخمی ہوا۔
ترجمان رینجرز نے تصدیق کی کہ عزیز آباد میں مکان میں لگی آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیاہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔علاوہ ازیں بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی آتشزدگی کے دوران ہونے والے دھماکوں کا تعین کررہا ہے۔
پولیس نے آتشزدگی کے دوران جائے وقوع پر موجود افراد کو فوٹیج بنانے سے منع کردیا۔ ذرائع کے مطابق مکان بند تھا اور آگ لگنے کی ممکنہ وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے۔ نائن زیرو پر آتشزدگی کے بعد پورے علاقے کی لائٹ بند کردی گئی تھی۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد عمارت کا معائنہ کیا جائے گا اور اگر اس دوران زیادہ مخدوش حالت پائی گئی تو اسے منہدم بھی کیا جاسکتا ہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔