نتیجہ ایک رویہ مختلف افغان تماشائیوں کا دہرا معیار سامنے آگیا

پاکستان سے ہارنے پر مارکٹائی،بھارت کا ترنوالہ بنتے ہوئے چہروں پر مسکراہٹیں


Sports Reporter September 10, 2022
پرستار گلے ملتے اور گانے بھی گاتے رہے،گذشتہ میچ میں ہلڑبازی پر جرمانے۔ فوٹو: اسکرین گریب

نتیجہ ایک جیسا رویہ مختلف،افغان تماشائیوں کا دہرا معیار سامنے آگیا،پاکستان سے میچ لڑ کر ہارنے پر بھی لڑائی مارکٹائی پر اتر آئے جب کہ بھارت کا ترنوالہ بنتے ہوئے چہروں پر مسکراہٹیں رہیں۔

ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے میں افغانستان کو شکست دی،نہ صرف میچ کے دوران کھلاڑیوں نے جذباتی پن کا مظاہرہ کیا بلکہ بعد ازاں افغان تماشائی بھی آپیسے باہر ہوگئے،انھوں نے کرسیاں توڑ کر پاکستانی شائقین پر حملہ کیا،ساتھ نعرے بازی بھی کرتے ہوئے اپنی بھڑاس نکالی۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ افغان شائقین میچ کی ہار کے بعد آپے سے باہر

اس رویے پر پی سی بی، سابق کھلاڑیوں اور کرکٹ کے سنجیدہ حلقوں کی طرف سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا،اس میچ میں افغان ٹیم اچھا کھیلی اور لڑ کر ہاری مگر ردعمل افسوسناک تھا۔

دوسری جانب اگلے ہی روز بھارت سے مقابلے میں افغان بولنگ کے بعد بیٹنگ بھی یکسر ناکام رہی مگر شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں رہیں،دونوں ٹیموں کے پرستار گلے ملتے اور گانے گاتے رہے،عبرتناک شکست بھی آسانی سے ہضم کرلی گئی۔

مزید پڑھیں: افغان بولر آؤٹ کرنے کے بعد آصف علی سے الجھ پڑے

دریں اثنا پاکستان اور افغانستان کے میچ میں ہنگامہ آرائی کرنے والے تماشائیوں پر 3، 3 ہزار درہم یعنی تقریباً پاکستانی 2 لاکھ روپے کا جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔

دبئی پولیس کی جانب سے ان کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ آئندہ ایسا کیا تو جیل بھجوایا یا ڈی پورٹ بھی کیا جا سکتا ہے، حکام نے اس کیس میں97 جبکہ یواے ای کے مختلف حصوں سے بھی پاکستانی شائقین سے ہاتھا پائی کرنے پر 117 افغانیوں اور مجموعی طور پر 391 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں