- عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں گراوٹ کا عمل جاری
- 6 ماہ میں پاکستانی مصنوعات کی برآمد میں امریکا سرفہرست
- ریکوڈک، بیرک کی بلوچستان کو 3 ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی
- بیرون ملک سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 11.21 فیصد کمی
- ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو 10 سال قید کی سزا
- شپنگ ایجنٹ نے 500 کنٹینرز غائب کر دیے
- دودھ کے ساتھ کافی زیادہ مفید قرار
- 2024 میں فولڈ ایبل آئی پیڈ کی لانچ متوقع
- پاک بھارت ’’آن لائن کرکٹ سیریز‘‘
- معاشی مسائل کا مستقل حل
- بالوں میں چاکلیٹ سجانے والی بھارتی دلہن کی ویڈیو وائرل
- میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
- الیکشن کمیشن کی پنجاب اور کے پی کی نگراں حکومت کو ٹرانسفر پوسٹنگ جلد مکمل کرنے کی ہدایت
- جامعہ اردو بدترین مالی وانتظامی بحران کا شکار ہوگئی
- اگر بشریٰ بی بی نے دوران عدت نکاح پر توبہ نہیں کی تو انہیں تجدید ایمان کرنی چاہیے، مفتی سعید
- خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ سامنے آگئی
- کراچی کے اسکول میں طالب علم پر بہیمانہ تشدد، ہاتھ فریکچر
- گورنر نے الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی
- قومی اسمبلی اجلاس: شازیہ مری شہدا کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں
- یوکرین جنگ میں روس کی مدد پر امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں
کراچی؛ ناظم آباد میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے بلڈر قتل

واقعہ ایک عمارت کو منہدم کرنے کے دوران جھگڑے کے نتیجے میں پیش آیا (فوٹو فائل)
کراچی: گلبہار ناظم آباد میں فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہونے والا مقامی بلڈر اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا ۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک عمارت کو منہدم کرنے کے دوران جھگڑے کے نتیجے میں پیش آیا جبکہ مقتول ایس بی سی اے حکام کے ہمراہ آیا تھا۔ ناظم آباد نمبر 2 ملٹی چوک کے قریب زیر تعمیر عمارت کو منہدم کرنے کے لیے ایس بی سی اے کا عملہ پہنچا تھا اس دوران عمارت کی اوپری منزل کو توڑنے کے دوران جھگڑا ہوا اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔
مقتول کی شناخت 40 سالہ کاشف ولد جمیل کے نام سے کی گئی۔ فوری طور پر فائرنگ میں ملوث کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی جبکہ پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے کئی خول ملے ہیں، اس موقع پر کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کیا گیا تھا۔ علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقتول کاشف مقامی بلڈر ہے جو کہ ایس بی سی اے حکام کے ہمراہ عمارت گرانے کے لیے آیا تھا ۔
واردات کے حوالے سے موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایس بی سی اے کا عملہ ایک زیر تعمیر مکان کی دوسری منزل پر توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دکھائی دے رہا کہ اس دوران گلی کے کونے پر شور شرابہ ہوا اور لوگ اس جانب بھاگے تو اچانک فائرنگ شروع ہوگئی اور موقع پر موجود افراد میں بھگڈر مچ گئی، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا ۔
مقتول نارتھ ناظم آباد کا رہائشی اور 2 بچوں کا باپ بتایا جاتا ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جس گراؤنڈ پلس 2 عمارت کو غیر قانونی قرار دے کر توڑا جا رہا تھا وہ انس اور علی نامی بھائیوں کی تھی۔
بعد ازاں قتل کا مقدمہ گلبہار پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں الزام نمبر 264/22 بجرم دفعہ 302/34 کے تحت درج کرلیا ہے ۔ مقدمے میں 2 افراد انس اور علی کو نامزد کیاگیا ہے ۔ مدعی کا کہنا ہے کہ اس کے بھائی کا ان دونوں افراد کے ساتھ مذکورہ پلاٹ پر تنازع چل رہا تھا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔