- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
- روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں پہاڑ
- واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کے لیے نیا فیچر
ملک بھر میں انفلوئنزا کی بیماری پھیلنے کا خدشہ، ایڈوائزری جاری
اسلام آباد: قومی ادارہ صحت نے ملک بھر میں موسم سرما کے دوران انفلوئنزا (موسمی نزلے) کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ایڈوائزری جاری کردی۔
محکمہ صحت کی جانب سے ایڈوائزری موسمی فلو کی پیشگی روک تھام کےلئے صحت کے متعلقہ اداروں کو جاری کی گئی ہے۔ جس کےپیش نظر ملک بھر میں قبل از وقت احتیاطی تدابیر اٹھانے اور متحرک رہنے کی ضرورت ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق موسم سرما (دسمبر تا فروری) میں ملک کے مختلف حصوں میں موسمی فلو کے کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے ۔
ایڈوائزری کے مطابق موسمی فلوایک قابل علاج بیماری ہے، جس کا وائرس کھلی فضا میں کھانسنے یا چھینکنے کی وجہ سے اور مریض کے ہاتھوں کے ذریعے اردگرد کی جگہوں پر پھیل جاتا ہے اور جب کوئی صحت مند شخص وہاں سانس لیتا ہے یا متاثرہ چیزوں کو چھوتا ہے تو یہ اس تک منتقل ہو جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق عام طور پر بزرگ ، پانچ سال سے کم عمربچے، حاملہ خواتین، قوت مدافعت کی کمی اور دائمی بیماریوں کے شکار (کینسر، ذیابیطس، دل یا سانس کی شدید تکلیف میں مبتلا) افراد کو اس بیماری سے جلد متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ موسمی فلوسے بچاو کے لئے فلو کی ویکسینیشن کروائی جا سکتی ہے، حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کر کے ماسک کے استعمال اور فلو ویکسینیشن کے ذریعے اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔
قومی ادارہ صحت میں قائم پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹرباقاعدگی سے سیزنل فلو کی صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔ حال ہی میں قومی ادارہ صحت نے موسم کی تبدیلی کے حوالے سے پھیلنے والے فلو سمیت وبائی امراض سے متعلق صحت عامہ کی آگاہی کے لئے الرٹ لیٹر بھی جاری کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔