امریکی کانگریس نے 1.7ٹریلین ڈالر کا فنڈنگ بل منظورکرلیا

آئی این پی  اتوار 25 دسمبر 2022
پاکستان کو 20کروڑ ڈالر ملیں گے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کو 20کروڑ ڈالر ملیں گے۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکی کانگریس نے 1.7ٹریلین ڈالر کا فنڈنگ بل منظورکرلیا۔

امریکی ایوان نمائندگان نے 1.7کھرب ڈالرز کے اخراجاتی بل کی منظوری دیدی، بل میں پاکستان کیلیے 20 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔

امریکی اخراجاتی بل میں پاکستان کیلیے مختص کی جانے والی یہ رقم جمہوریت کے فروغ اور صنفی مساوات کی ترویج کیلیے استعمال کی جائیگی، پہلے کے مقابلے میں پاکستان کو دی جانے والی رقم بڑھا دی گئی ہے۔

امریکی کانگریس کی جانب سے سن 2000میں پاکستان کو25 ملین ڈالر دیے گئے تھے، بل میں یوکرین کیلیے 45ارب ڈالرزکی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔