- توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو کل طلب کرلیا
- افغان جنگ میں نہتے شہری کو قتل کرنے والا آسٹریلوی فوجی 3 سال بعد گرفتار
- صوابی؛ نجی بینک کے قریب شہری سے 37 لاکھ روپے کی ڈکیتی
- پی ایس ایل کے اہم میچز میں مایوس کن کارکردگی، پشاورزلمی کے ٹام کیڈ مور کا اہم اعلان
- زمان پارک ہنگامہ آرائی؛ پی ٹی آئی کے 102 ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم
- آرمی چیف کے خلاف مہم اداروں کیخلاف سازش کا تسلسل ہے، وزیراعظم
- کراچی میں 22 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
- عمران خان نے مزید 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی
- پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں اور 200 کارکنوں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
- توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب میں طلب
- پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی گرفتار
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا زمان پارک واقعے پر جے آئی ٹی بنانے کا اعلان
- گرفتاری کا خدشہ ، اسد عمر نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دے دی
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور
- عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی کی درخواست، حکومتی وکلا کو ہدایات لیکر آگاہ کرنیکا حکم
- کراچی؛ شوہر کے ہاتھوں 2 بچیوں کی ماں قتل
- کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے متجاوز، شہری ذہنی اذیت سے دوچار
- توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر
- آئی ایم ایف کا دباؤ؛ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث بینکوں کے خلاف کارروائی روکی گئی
- بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 86 پیسے اضافے کا امکان
’’راکٹ فیول‘‘ میں 8 پاکستانی اسٹارٹ اپس سیمی فائنل میں

ہم LEAP کے پلیٹ فارم پر پاکستانی اسٹارٹ اپس کی موجودگی پر مسرور، دیما ال یحییٰ۔ فوٹو: نیٹ
کراچی: اسٹارٹ اپس پچنگ کے مقابلے ’’راکٹ فیول‘‘ میں پاکستان کے 8اسٹارٹ اپس نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔
اسٹارٹ اپس پچنگ کے مقابلوں کا انعقاد ریاض میں ہونے والے ٹیکنالوجی کے عالمی کنونشن LEAP میں کیا گیا جس میں ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے رکن 13 ملکوں سے 90 منتخب اسٹارٹ اپس نے شرکت کی۔
اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ نے وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی شراکت سے LEAP میں شرکت کی، اسٹارٹ اپ کے مقابلے میں شرکت کرنے والے پاکستانی اسٹارٹ اپس میں مختلف شہروں کے نیشنل انکوبیشن سینٹرز کے آٹھ اسٹارٹ اپس نے شرکت کی جن میں تعلیم کے شعبہ سے VALEEM، ریٹیل ٹیکنالوجی سے م تعلق DigiKhata، فن ٹیک Investos Lounge، تعلیمی ٹیکنالوجی کے شعبہ کے اسٹارٹ اپ Blockship، کلین ٹیک سے تعلق رکھنے والا Datini Fibers زرعی شعبہ کی ترقی کے لیے کوشاں AgriDunyaاور پراپرٹیک اسٹارٹ اپ Gridizenشامل ہیں۔
سیکریٹری جنرل ڈی سی او Deemah AlYahya نے ایونٹ میں شریک پاکستانی اسٹارٹ اپس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم LEAPکے پلیٹ فارم پر پاکستانی اسٹارٹ اپس کی موجودگی پر مسرور ہیں اور ان کی شراکت داری اور تعاون کے شکرگزار ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی اسٹارٹ اپس کی مڈل ایسٹ کی مارکیٹ میں رسائی بڑھانے کے لیے پارٹنرشپ اور سپورٹ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ LEAPنے پاکستانی اسٹارٹ اپس کو اپنے کاروباری آئیڈیاز اور پراڈکٹس غیرملکی سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کرنے کے لیے ایک موثر عالمی پلیٹ فارم مہیا کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔