حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا وقت تبدیل

مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین کی مصروفیات کے باعث وقت تبدیل کیا گیا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی


رضوان غلزئی May 01, 2023
فوٹو فائل

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا اہم بیان سامنے آگیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ حکومت اورتحریک انصاف کی باہمی رضامندی کے بعدمذاکرات کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے جس کے بعد اب مذاکرات کل صبح 11 بجے کے بجائے رات 9 بجے ہوں گے۔

صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات سینیٹ سیکرٹریٹ میں ہوں گے، مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین کے مصروفیات کے باعث مذاکرات کا وقت تبدیل کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں