انتخابات کی تاریخ کیلیے صدر سے مشاورت کی پابندی ختم کرنے کیلیے مجوزہ ترمیم منظور

کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی نےالیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 اور 58 میں ترمیم منظور کی اب اسے کابینہ میں پیش کیا جائے گا


May 03, 2023
—فائل فوٹو

کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی نےالیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 اور 58 میں مجوزہ ترمیم منظور کرلی جس کی بنیاد پر الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کے لیے صدر سے مشاورت کا پابند نہیں رہے گا۔

ذرائع کے مطابق منظور شدہ ترمیم کا مسودہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ایکٹ کے سیکشن 57 کے تحت الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کے لیے صدر سے مشاورت کا پابند ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی ترمیم کے بعد صدر کے پاس تاریخ دینے کا اختیار نہیں رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔