- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی بڑی کامیابی
- فلسطین کا دوریاستی حل کسی صورت قبول نہیں، مفتی تقی عثمانی
- ذوالفقار بھٹو پھانسی: صدارتی ریفرنس جلد سماعت کیلیے مقرر ہونیکا امکان
- منشیات اسمگلنگ کیلیے خواتین کو استعمال کرنے کے رجحان میں اضافہ
- 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی پر گرفتاری کا منڈلاتا خطرہ ٹل گیا
- پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے، سربراہ حماس
- نسیم شاہ فٹ ہوگئے! چھوٹے رن اَپ کیساتھ بالنگ شروع کردی
- چیف الیکشن کمشنر کا خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تیاریوں پر اظہاراطمینان
- امریکا نے مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث یہودیوں پر پابندی عائد کردی
- نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھرآمد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی پیشکش
- چڑیا گھر بہاولپور میں شیر کے پنجرے میں ایک شخص ہلاک
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے کی کمی
- مشفق الرحیم عجیب انداز میں وکٹ گنوانے والے پہلے بنگلادیشی کھلاڑی بن گئے
- توہین الیکشن کمیشن کیس؛ عمران خان، فواد چوہدری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ
- جنگ کے بعد غزہ میں بین الاقوامی مداخلت ناقابل قبول ہے، اسرائیلی وزیراعظم
- جسٹس اعجاز الاحسن کی سپریم جوڈیشل کونسل میں بطور ممبر شمولیت چیلنج
- لاہور میں گرفتار تمام کم عمر گرفتار ڈرائیورز مقدمات سے ڈسچارج
- تشدد کا شکار کمسن ملازمہ رضوانہ صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج
- بلوچستان میں مردم شماری کیخلاف اپیل پر اےجی بلوچستان سے جواب طلب
- ٹریفک پولیس پنجاب کا نیا ریکارڈ؛ ایک دن میں 95 ہزار ڈرائیونگ لائسنس جاری
ملک درست راستے پر نہیں چل رہا، 80 فیصد پاکستانیوں کی رائے

فی کس جی ڈی پی نچلی ترین سطح پر ہے، 70فیصد لوگ معروف برانڈز پر زیادہ خرچ کرنے کو تیار، آئپسوس۔ فوٹو:فائل
کراچی: سروے اور ڈیٹا کی بنیاد پر اہم رجحانات سامنے لانے والا معروف عالمی ادارہ آئپسوس گلوبل ٹرینڈزنے پاکستان میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔
اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کے تحت پاکستان کے رجحانات پر کراچی میں سیمینار میں آئپسوس نے عالمی، علاقائی اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے رجحانات پر ڈیٹا کے تجزیے سے پاکستان سے متعلق10اہم نکات پر مبنی سروے رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق10میں سے 8پاکستانی’’پرانا پاکستان‘‘چاہتے ہیں،83فیصد لوگ چاہتے ہیں کہ ملک پہلے جیسا ہوجائے، 86فیصد پاکستانیوں کی رائے ہے کہ ملک غلط راستے پر چل رہا ہے،75فیصد پاکستانی خوش نہیں تاہم 53فیصد پاکستانی ملک کے مستقبل کے بارے میں پْر امید ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے باعث کاروباری طبقہ شدید متاثر ہے، گیلپ سروے
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فی کس جی ڈی پی نچلی ترین سطح پر ہے، 59فیصد آبادی کم تعلیم یافتہ ہے،پاکستان عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے بحران کے انتہائی نازک موڑ پر ہے۔
50ممالک میں سے صرف ایک پاکستان ہے جہاں جسمانی صحت کو ذہنی تندرستی پر ترجیح دی جاتی ہے، 70فیصد پاکستانی معروف برانڈز پر زیادہ خرچ کرنے کو تیار ہیں، اس کی وجہ سے تمام کیٹگریز کے برانڈز میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان ڈیٹا کی نظر اندازی کا مرکز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی اور بیروزگاری پاکستان کے سب سے اہم مسائل، سروے
سروے کے مطابق پاکستانی اپنی پرائیویسی کے بارے میں فکر مند نہیں، پاکستان ان5سرِفہرست ممالک میں شامل ہے جہاں یہ سمجھا جاتا ہے کہ تکنیکی ترقی ہماری زندگیوں کو تباہ کررہی ہے، 50ممالک میں سے پاکستانی فن،کھیلوں اور دیگر تفریحی سرگرمیوں میں بہت کم مصروفیت رکھتے ہیں، پاکستانیوں کی اکثریت کو حکومت کے مقابلے میں کاروباری رہنماؤں پر اعتماد ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔