چوتھا ون ڈے بابراعظم فیلڈنگ کے دوران زخمی

کراچی میں ہونے والے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں بابر اعظم کی انگلی میں چوٹ آئی


Sports Reporter May 05, 2023
فوٹو فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں فیلڈنگ کے دوران بابر اعظم کی انگلی پر چوٹ لگی جس کے بعد وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

مزید پڑھیں: ایک روزہ میچوں میں تیزترین 18 سنچریوں کا ریکارڈ بھی بابراعظم کے نام

بابراعظم کی غیر موجودگی میں وکٹ کیپر محمد رضوان نے کپتانی کے فرائض انجام دیے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم ون ڈے میں تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

ڈاکٹر کے معائنے اور ابتدائی طبی امداد کے بعد بابر اعظم دوبارہ فیلڈنگ کے لیے اسٹیڈیم میں واپس آئے اور ٹیم کی قیادت سنبھالی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے چوتھے ون ڈے میں بابر اعظم نے تیز ترین پانچ ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا جبکہ انہوں نے 18 سنچریوں کا ریکارڈ بھی بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں