- سالانہ1 لاکھ 41 ہزار بچے ماں کا دودھ نہ ملنے سے جاں بحق ہوجاتے ہیں، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف
- دورہ جنوبی افریقا کیلئے کے ایل راہول بھارت کی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- سندھ کے تعلیمی بورڈزمیں بحرانی صورتحال،تنخواہوں کی ادائیگی بھی رک گئی
- ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 9 کروڑ ڈالر کا اضافہ
- بیرسٹر گوہر کی تعیناتی سے پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام ہوگئی، پی ٹی آئی
- سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
- حیدرآباد؛ خواتین کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
- بھولا نہیں ہوں ! امام الحق نے بابراعظم کی نصیحت کا جواب دے دیا
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، چار سرکاری ادارے حکومتی سرپرستی سے آزاد ہوگئے
- تاریخ میں پہلی بار یوگنڈا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
- اوگرا نے ایل پی جی قیمت میں اضافہ کردیا
- اسرائیل میں بس اسٹاپ پر فائرنگ؛ 3 افراد ہلاک اور 16 زخمی
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی
- بھارت میں ماں کی لاش کیساتھ ایک سال تک رہنے والی 2 بیٹیاں گرفتار
- نگراں وفاقی وزرا گوہر اعجاز اور عمر سیف کے اثاثے منظر عام پر
- آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کا موسمیاتی تبدیلیوں کیلیے فنڈزمختص کرنے کا مطالبہ
- پی ایس ایل 9 ؛ افتخار احمد ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے
- مہینوں سے سردرد میں مبتلا شہری کی کھوپڑی سے کیا نکلا، ڈاکٹر حیران
- دنیا کی پہلی مسافر برقی ’فلائنگ‘ شپ سروس کا آغاز آئندہ برس سے ہوگا
- دل کے دورے کا خطرہ کم کرنے والا نیا خون کا ٹیسٹ
متنازع بیان، بابراعظم اوپنر امام الحق کے دفاع میں سامنے آ گئے

اگر کوئی بات ہوجائے تو کوشش کرتے ہیں ہم تک ہی رہے باہر نہ جائے۔ فوٹو: پی سی بی
لاہور: پاکستانی کپتان متنازع بیانات پر اوپنر امام الحق کے دفاع میں سامنے آ گئے۔
نیوزی لینڈ کیخلاف پانچویں ون ڈے انٹرنیشنل سے قبل امام الحق نے ذو معنی ٹوئٹ کی جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی تھی، اوپنر نے لکھا تھا کہ’’ زندگی ایک غیر متوقع سفر ہے، اس لیے کسی سے کچھ امید نہ رکھیں صبر کریں، اللہ دیکھ رہا ہے‘‘۔
اس سے قبل امام الحق نے میڈیا کانفرنس میں ساتھی کھلاڑیوں کے بارے میں بات کی اور ورلڈکپ سے قبل مزید تجربات نہ کرنے کا کہا تھا۔ ان کے اس بیان کو بابر اعظم کے کام میں مداخلت قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پانچویں ون ڈے سے ڈراپ ہونے پر دلبرداشتہ امام الحق نے ٹوئٹ داغ دی
کرکٹ حلقوں کا کہنا تھا کہ امام الحق کو متنازع بیان کی وجہ سے نہیں کھلایا جارہا، اتوار کو نیوزی لینڈ سے سیریز کے اختتام پر امام الحق کی ٹوئٹ سے متعلق سوال پر بابراعظم نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم، میں نے موبائل نہیں دیکھا کہ انھوں نے ٹوئٹ کی ہی یا نہیں،میں اسے دیکھوں گا۔
انھوں نے کہا کہ ہماری اس ٹیم میں ناراضگی نہیں ہوتی، سب متحد اور تمام کھلاڑی ایک فیملی کی طرح ہیں، سب ایک دوسرے پر بھروسہ کرتے ہیں، فیملی میں اگر کوئی بات ہوجائے تو ہم کوشش کرتے ہیں کہ وہ بات ہم تک رہے، باہر نہ جائے، لڑکے ایسی حرکت کرتے بھی نہیں ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ امام الحق کی ٹوئٹ کا میچ سے کوئی تعلق ہے، ٹیم بھرپور متحد اور کھلاڑیوں کے درمیان اعتماد کا رشتہ قائم ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل میڈیا کانفرنس میں محمد رضوان نے بھی اپنے بیٹنگ نمبر سے ناخوش ہونے کا انکشاف کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔