- غزہ کی جنگ سرحدوں سے باہر نکل سکتی ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی، نگراں وزیراعظم
- اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے، امریکا
- پاکستانی اسکول نے کوپ 28 کانفرنس میں ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا
- مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے، نگراں وزیراعظم
- سیاسی انتقام ہارگیا،اب مہنگائی اورمعاشی بدحالی کوشکست دینی ہے،شہبازشریف
- کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
- حافظ نعیم کا اسٹریٹ کرائم میں پولیس افسران کی ملی بھگت پر سخت اظہار تشویش
- کراچی؛ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر آف لوڈ
- امریکا میں خوبصورت جزیرہ صرف 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت
- 2050 تک 1 ارب سے زائد افراد ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے
- فضائی آلودگی کے سبب 51 لاکھ سے زائد اضافی اموات کا انکشاف
- پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
- امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج
- لاہور؛ کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کا خاتون پرڈنڈوں سے تشدد
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں کئی تقاضے ادھورے رہ گئے، متعدد قانونی خامیاں موجود
- عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف
- پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
- ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
- فلپائن کے چرچ میں بم دھماکا؛ 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی
- حزب اللہ نے حملے بند نہ کیے تو غزہ کیطرح لبنان کو بھی تباہ کردیں گے؛ اسرائیل
کراچی: ڈیفنس سے 20 روزقبل پراسرار طور پر لاپتا ہونے والی لڑکی بازیاب

فوٹو: فائل
کراچی: ڈیفنس کھڈا مارکیٹ سے 20 روز قبل پر اسرار طور پر لا پتہ ہونے والی نوجوان لڑکی کو پولیس نے کالا پل سے بازیاب کرالیا۔
تفصیلات کے مطابق درخشاں انویسٹی گیشن پولیس نے ڈیفنس کھڈا مارکیٹ سے 20 روز قبل پراسرارطور پرلاپتہ ہونے والی نوجوان لڑکی 19سالہ ادینہ دخترسمیع اللہ کو کالا پل سے بازیاب کرالیا۔
درخشاں انویسٹی گیشن پولیس نے بتایا کہ بازیاب کرائی جانے والی لڑکی 20 اپریل کو ڈیفنس کھڈا مارکیٹ سے پراسرارطور پرلاپتہ ہوگئی تھی جس کے اغوا کا مقدمہ الزام نمبر23/187 بجرم دفعہ365 بی کے تحت درخشاں تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
درخشاں انویسٹی گیشن پولیس نے لڑکی کو ٹیکنیکل ٹیم اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے بازیاب کروایا، پولیس کے مطابق بازیاب کرائی جانے والی لڑکی نے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ وہ اپنی حقیقی بہن اوروالدہ سے ناراض ہوکرگھرچھوڑکرچلی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق بازیاب کرائی جانے والی لڑکی سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا فریئرانویسٹی گیشن پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم امام ڈنو ولد ڈوڈوکوسی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے گرفتار کرکے ملزم کی نشاندہی پرچوری شدہ لیپ ٹاپ برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتارملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور ضابطے کی مکمل کرائی جا رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔