- ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 9 کروڑ ڈالر کا اضافہ
- بیرسٹر گوہر کی تعیناتی سے پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام ہوگئی، پی ٹی آئی
- سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
- حیدرآباد؛ خواتین کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
- بھولا نہیں ہوں میں! امام الحق نے بابراعطم کی نصیحت کا جواب دے دیا
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، چار سرکاری ادارے حکومتی سرپرستی سے آزاد ہوگئے
- تاریخ میں پہلی بار یوگنڈا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
- اوگرا نے ایل پی جی قیمت میں اضافہ کردیا
- اسرائیل میں بس اسٹاپ پر فائرنگ؛ 3 افراد ہلاک اور 16 زخمی
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی
- بھارت میں ماں کی لاش کیساتھ ایک سال تک رہنے والی 2 بیٹیاں گرفتار
- نگراں وفاقی وزرا گوہر اعجاز اور عمر سیف کے اثاثے منظر عام پر
- آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کا موسمیاتی تبدیلیوں کیلیے فنڈزمختص کرنے کا مطالبہ
- پی ایس ایل 9 ؛ افتخار احمد ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے
- مہینوں سے سردرد میں مبتلا شہری کی کھوپڑی سے کیا نکلا، ڈاکٹر حیران
- دنیا کی پہلی مسافر برقی ’فلائنگ‘ شپ سروس کا آغاز آئندہ برس سے ہوگا
- دل کے دورے کا خطرہ کم کرنے والا نیا خون کا ٹیسٹ
- ایف بی آر نے پی آئی اے کے منجمد بینک اکاونٹس بحال کردیئے
- دنیا کے سستے ترین شہروں میں ایک پاکستانی شہر بھی شامل
- ایک بیٹا 3 مائیں، نادرا کا انوکھا کارنامہ
مہوش اور کبریٰ خان ہتک عزت کیس؛ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سے رپورٹ طلب

(فائل فوٹو)
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کیخلاف درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ درخواستگزار کے وکیل خواجہ نوید ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ کاغذی کارروائی کے علاؤہ ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ قابل اعتراض تصاویر اور مواد تاحال انٹرنیٹ پر موجود ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے درخواستوں کی سماعت 15 آگست تک ملتوی کردی۔
دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ یو ٹیوبر نے میڈیا انڈسٹری کی 4 اداکاراؤں کیخلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی اور اداکاراؤں کی عزت و وقار کو مجروح کیا گیا ہے۔
یوٹیوبر عادل فاروق راجہ کے الزامات کی وجہ سے اداکاراؤں کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ انٹرنیٹ سے ہتک آمیز مواد کو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے لیکن یوٹیوبر کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔