اوریا مقبول جان کی بازیابی کے لیے پٹیشن دائر کل سماعت ہو گی

اوریا مقبول جان کوآدھی رات کومبینہ طور پرزبردستی اٹھا لیا گیا تاحال کسی تھانے میں مقدمہ بھی درج نہیں، درخواست گزار


INP May 14, 2023
اوریا مقبول جان کوآدھی رات کومبینہ طور پرزبردستی اٹھا لیا گیا تاحال کسی تھانے میں مقدمہ بھی درج نہیں، درخواست گزار۔ فوٹو: فیس بک پیج

معروف اینکر اوریا مقبول جان کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر، کل سماعت ہو گی۔


لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی معروف اینکر اوریا مقبول جان کی حبس بے جا کی درخواست پر (کل) پیر کو سماعت کریں گے۔


یہ بھی پڑھیں: عدالت کا اینکر عمران ریاض خان اور آفتاب اقبال کی بازیابی کا حکم

سینئر ایڈووکیٹ عرفان ملک نے لاہور ہائی کورٹ میں ہفتہ کے روز دائر درخواست میں آئی جی پنجاب کے ساتھ ڈی جی رینجر کو بھی فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اوریا مقبول جان کو آدھی رات کو مبینہ طور پر زبردستی اٹھا لیا گیا تاحال کسی تھانے میں مقدمہ بھی درج نہیں، عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ انہیں بازیاب کرایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں