اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن چیمہ سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے

انہیں بطور منیجر اینالیٹکس اینڈ ٹیم اسٹریٹجی کے طور پر گرین شرٹس کا حصہ بنایا گیا ہے، پی سی بی


Sports Reporter May 21, 2023
انہیں بطور منیجر اینالیٹکس اینڈ ٹیم اسٹریٹجی کے طور پر گرین شرٹس کا حصہ بنایا گیا ہے، پی سی بی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی مینز سلیکشن کمیٹی میں حسن چیمہ کی تقرری کی تصدیق کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسٹریٹجی منیجر حسن چیمہ کو قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

حسن چیمہ کو دنیا بھر میں فرنچائز کرکٹ میں ڈیٹا اینالسٹ کے طور پر کام کرنے کا تجربہ ہے اور ایشیاکپ سمیت آئندہ سیریز میں ہمیں گرین شرٹس کی حکمت عملی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: پی سی بی میں اہم وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری

ہارون رشید پی سی بی سلیکشن کمیٹی کی قیادت کریں گے جبکہ حسن چیمہ (سیکرٹری سلیکشن کمیٹی اور منیجر اینالیٹکس اینڈ ٹیم اسٹریٹجی)، مکی آرتھر (قومی مینز ٹیم کے ڈائریکٹر) اور گرانٹ بریڈ برن (قومی مینز ٹیم کے ہیڈ کوچ) ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ حسن چیمہ کی شمولیت سے سلیکشن کمیٹی کو ڈیٹا اینالسٹ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: ندیم خان کو پی سی بی سے کیوں نکالا؟ معین خان برس پڑے

واضح رہے کہ سلیکشن کمیٹی کا پہلا ٹاسک آئندہ ماہ لاہور میں فاسٹ باؤلرز اور سپن باولرز کے لئے لگائے جانے والے کیمپس کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں