امریکی لیگ کھلاڑیوں کو بورڈز کے مدمقابل لاکھڑا کیا

ممکنہ توسیع انگلینڈ کیلیے پریشانی کا باعث ، جیسن روئے نے معاہد ہ ختم کردیا


Sports Desk May 26, 2023
زیادہ معاوضوں کی پیشکش پر کرکٹرز بورڈ سے بغاوت پر آمادہ ہوجائیں گے۔ فوٹو: فائل

امریکی لیگ انگلش کرکٹرز کو باغی بنانے کے درپے ہو گئی، انھوں نے اس سیزن میں ایم ایل سی میں حصہ لینے کیلیے بورڈ کے ساتھ بات چیت کا فیصلہ کیا ہے۔

انگلش کرکٹرز نے اس سیزن میں ایم ایل سی میں حصہ لینے کیلیے بورڈ کے ساتھ بات چیت کا فیصلہ کیا ہے، جیسن روئے نے ای سی بی کا کنٹریکٹ ختم کردیا، دیگر سب سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ ہیں تاہم جیسن روئے کے پاس انکریمینٹل ڈیل تھی۔

انگلش ایونٹ دی ہنڈرڈ کیلیے بھی امریکا میں شروع ہونے والی نئے ایونٹ میجر کرکٹ لیگ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، ابتدائی ایڈیشن رواں برس جولائی میں 3 ہفتوں کے دوران کھیلا جائے گا، دی ہنڈرڈ پہلے سے ہی مسائل میں گھرا ہوا ہے، اس کی مقبولیت اس مقام پر نہیں پہنچی جس کی بورڈ توقع کررہا تھا، اس لیے اسے اب ٹی 20 فارمیٹ میں تبدیل کرنے پر غور ہورہا ہے، البتہ اب اس آئندہ برس ٹی 20 ورلڈ کپ جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں مشترکہ طور پر ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں ٹی20 کرکٹ لیگ کے حقوق بھارتیوں نے حاصل کرلیے

ایم ایل سی منتظمین امریکی خطے میں مختصر فارمیٹ کے میگا ایونٹ سے بننے والے ماحول سے فائدہ اٹھانے کیلیے اپنے اگلے ٹورنامنٹ کو اگست تک توسیع دینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، اس صورت میں ایم ایل سی کا دی ہنڈرڈ کے ساتھ ٹکراؤ ہوجائے گا۔

امریکی ایونٹ میں پہلے ہی کھلاڑیوں کو تقریباً 3 لاکھ پائونڈ معاوضے دیے جارہے ہیں، انگلینڈ میں ایک ماہ کے ایک لاکھ25 ہزار پائونڈ ملتے ہیں، رواں برس کے ایم ایل سی میں انگلینڈ کے صرف ایک کھلاڑی لیام پلنکٹ حصہ لیں گے، اگرچہ دیگر سے بھی رابطہ کیا گیا تاہم ای سی بی نے این او سی جاری نہیں کیا۔

اگلے برس براہ راست تصادم کی صورت میں انگلش بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو روکنے کیلیے اجازت دینے سے انکار کرسکتا ہے، البتہ زیادہ معاوضوں کی پیشکش پر کرکٹرز اپنے بورڈ سے بغاوت پر بھی آمادہ ہوسکتے ہیں، یاد رہے کہ میجر کرکٹ لیگ میں 6 میں سے 4 ٹیمیں آئی پی ایل فرنچائزز کی ہیں ، باقی 2 کو آسٹریلوی کرکٹ ایسوسی ایشنز سپورٹ کررہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں