- قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک
- نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے
- عماد اور عامر پاکستان کیلئے کھیلنا نہیں چاہتے تھے، ڈائریکٹر قومی کرکٹ ٹیم
- ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے پرجوش ہے، محمد حفیظ
- انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کی دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف
- الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو جاری کرے گا
- لاہور؛ سرغنہ سمیت اسد ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار
- پاکستان رہنے کیلیے دنیا کے سستے ترین ممالک میں سرفہرست
- قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان
- بیوی نے غیر ازدواجی تعلقات پر شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا
- دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی
- اہلیہ سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے امام الحق کو پریشان کردیا
- ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کا جشن منانے پر 7 کشمیری طلبا گرفتار
- شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے
- ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان
- پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہفتے کو ہوں گے، عمران خان حصہ نہیں لیں گے
- گوگل دسمبر سے غیر فعال اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کر دے گا
- سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے اپنی جائیدادیں واپس مانگ لیں
- افغان شہری کا خودکش حملہ، پاکستان کا حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ
- عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی
فیکا پاکستانی کرکٹرز کی سپورٹ کے لیے بھی تیار

جب کبھی کہا گیا تو مدد کیلیے ہمیشہ کوشش کریں گے، چیف ایگزیکٹیو کی یقین دہانی۔ فوٹو: پی سی بی
کراچی: کھلاڑیوں کی عالمی تنظیم (فیکا) پاکستانی کرکٹرز کی سپورٹ کیلیے بھی تیار ہے۔
پاکستان میں کرکٹرز کی کوئی تنظیم موجود نہیں ہے،کئی بار اس حوالے سے کوشش ہوئی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا، ان دنوں دوبارہ یہ باتیں زیرگردش ہیں، فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا ) نے بھی اس حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔
ویب سائٹ ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کو انٹرویو میں چیف ایگزیکٹیو ٹام موفٹ نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس کے معاملات اور دیگر مواقع سمیت فیکا عالمی سطح پر کھلاڑیوں کیلیے بہت زیادہ کام کر رہی ہے، جس طرح دنیا کے دیگر کرکٹرز ہمارے ساتھ الحاق رکھتے ہیں اگر پاکستانی بھی اس موقع سے فائدہ اٹھائیں تو یہ زبردست ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سال میں 2 لیگز؛ پاکستانی کرکٹرزکیلیے فیکا نے آوازاٹھا دی
انھوں نے کہا کہ ہر ملک کے اپنے معاملات ہوتے ہیں، جب کبھی فیکا سے کہا گیا تو ہم مدد کیلیے ہمیشہ کوشش کریں گے، ہمارا ہمیشہ یہی مقصد ہوتا ہے کہ باہمی تعاون کے ساتھ فعال انداز میں ایسا کریں۔
نام موفٹ نے کہا کہ بیشتر ترقی یافتہ ممالک میں پلیئرز ایسوسی ایشنز کھیل کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، وہ ایجوکیشن کے ساتھ کھلاڑیوں کو کیریئر کے دوران اور بعد میں ویلفیئر سپورٹ بھی فراہم کرتی ہیں۔ انھوں نے اس سوال پر واضح جواب دینے سے گریز کیا کہ کیا پاکستانی کرکٹرز نے پلیئرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے فیکا سے رابطہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں پی ایس ایل میٹنگ کے دوران پی سی بی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے یہ خیال ظاہر کیا تھا کہ پلیئرز اپنی ایسوسی ایشن بنانا چاہتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔